سرینگر/۲۷ اکتوبر
شمالی ضلع بانڈی پورہ کے آلوسہ علاقے میں ایک دھماکہ ہوا تاہم اس دوران کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کے روز آلوسہ بانڈی پورہ میں معمول کے مطابق فوجی گاڑیاں گشت لگا رہی تھیں کہ اس دوران ایک کم نوعیت کا دھماکہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے