پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ میں جموں کشمیر ملک میں سب سے آگے :کنسل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-25
in مقامی خبریں
A A
قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ میں جموں کشمیر ملک میں سب سے آگے :کنسل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

سرینگر//
’’پورے ملک میں نیشنل ایجوکیشنل پالیسی(این ای پی) لاگو کئی گئی ہے اس میں جموں کشمیر سب سے آگے ہے جبکہ ہم نے کئی اہم چیزیں لاگو کیا ہے جس میں نیشنل ایجوکیشنل پالیسی کیلئے نصاب،بچوں اور اساتذہ کا فیڈ بیک پرگرام شامل کیا ہے تاکہ ہم دیکھ سکے کے کالجوں میں بچوں کو ہر قسم کی سہولیات دستیاب ہے کہ نہیں‘‘۔
ان باتوں کا اظہار اعلی تعلیم اور انفارمیشن کے پرنسپل سیکریٹری روہت کنسل نے کے این ایس کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔
محکمہ تعلیم کے ماحولیاتی نظام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کنسل نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں ہائر ایجوکیشن کونسل تشکیل دی گئی ہے جو اگلے ۱۰ سے۲۰ سالوں کا روڈ میپ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا’’ایل جی سنہا نے اس کام کو بہت ہی سنجیدگی سے لیا ہے‘‘۔
کنسل کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ گورنر ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں ملک کے کئی بین الاقوامی شہرت یافتہ تعلیمی ماہرین کو شامل کیا ہے اور ماہرین پر مشتمل کمیٹی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم محکمے کے ماحولیاتی نظام کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں ایجوکیشن سیکٹر کیلئے روڑ میپ تشکیل دیں۔
پرنسپل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ پورے ملک میں نیشنل ایجوکیشنل پالیسی لاگو کئی گئی ہے اس میں جموں کشمیر سب سے آگے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی اہم چیزوں کو لاگو کیا ہے جس میں نیشنل ایجوکیشنل پالیسی کیلئے نصاب،بچوں اور اساتذہ کا فیڈ بیک پرگرام شامل کیا ہے تاکہ ہم دیکھ سکے کے کالجوں میں بچوں کو ہر قسم کی سہولیات دستیاب ہے کہ نہیں ۔ان کاکہنا تھا’’اسکے علاؤہ کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اساتذہ کا طرز عمل کیسا ہے جبکہ اس عمل سے ہمیں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ بچوں کو اچھے طریقے سے تعلیم مل رہی یا نہیں‘‘۔
کنسل کاکہنا تھا کہ اس عمل سے بچوں اور اساتذہ کے درمیان جو چرچا ہوگی اس سے کالجوں کی اعتباریت مزید اضافہ ہوگا۔
کمشنر ایجوکیشن نے بتایا کہ نیشنل ایکریڈیشن ایجنسی کالجوں کی گریڈنگ دیکھتی ہے اور اس سال ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ تمام کالجوں کو نیشنل ایکریڈیشن ایجنسی کے زمرے میں لائیں گے تاہم انہوں نے کہا ۱۴۲ کالجوں میں سے ۵۴پہلے ہی این اے سی کے زمرے میں ہیں۔۵۰کالجوں کو اس سال لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ۶ کالجوں کو اے گریڈ ملا ہے اور یہ تمام کالج دور دراز علاقہ جات میں واقع ہیں۔
کنسل نے مزید کہا کہ۳ کالجوں جن میں بارہمولہ کالج ،اسلامیہ کالج اور پریڈ کالج شامل ہیں کو اٹونامس کا درجہ مل گیا ہے اور بہت جلد مذکورہ کالجوں کو یونیورسٹیوں کا درجہ دیا جائے گا تاکہ یہاں کے بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم مل سکے۔
کمشنر سیکریٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر گورنر انتظامیہ اور ہمارا محکمہ جموں کشمیر میں تعلیمی معیار کو اعلی کوالٹی بنانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا ر ہے ہیں اور مستقبل قریب میں جموں کشمیر تعلیمی میدان میں سب سے آگے ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپوارہ میں معمر خاتون پانی کے ایک چشمے میں گر کر لقمہ اجل

Next Post

پارمپورہ میں مشتبہ بیگ سے سلنڈر برآمد :پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

پارمپورہ میں مشتبہ بیگ سے سلنڈر برآمد :پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.