اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

قوانین کو سادہ، سہل اور علاقائی زبانوں میں لکھا جانا چاہیے : مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-16
in قومی خبریں
A A
سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نقش قدم پر چل کر میں نے مسئلہ کشمیر حل کیا :مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

ایکتا نگر (گجرات)// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ قانون کا درس و تدریس مادری زبان میں کرنے کی ضرورت ہے اور قوانین کو آسان زبان اور سہل زبان میں لکھا جانا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے اہم مقدمات کا ریکارڈ علاقائی زبانوں میں بھی دستیاب ہو۔ اس سے عام لوگوں میں قانون کے بارے میں معلومات میں اضافہ ہوگا اور بھاری بھرکم قانونی الفاظ کا خوف بھی کم ہوگا۔
آج گجرات کے ایکتا نگر میں وزرائے قانون اور سکریٹریوں کی آل انڈیا کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ یہ اہم میٹنگ اسٹیچو اف یونٹی کی شان و شوکت کے سائے میں منعقد ہورہی ہے . انہوں نے کہا کہ ‘‘آج جب ملک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے ، عوامی مفاد کے لیے سردار پٹیل کی تحریک بھی ہمیں صحیح سمت میں لے جائے گی اور منزل تک پہنچائے گی۔’’
انہوں نے کہا کہ ہر معاشرے میں اپنے دور کے مطابق عدالتی نظام اور مختلف طریقہ کار اور روایات پروان چڑھتی رہی ہیں۔ ایک صحت مند معاشرے کے لیے ، ایک پراعتماد سماج کے لیے ، ملک کی ترقی کے لیے قابل اعتماد اور تیز رفتار انصاف کا نظام بہت ضروری ہے ۔ جب انصاف ہوتا نظر آتا ہے تو آئینی اداروں پر اہل وطن کا اعتماد مضبوط ہوتا ہے اور جب انصاف ملتا ہے تو ملک کے عام لوگوں کا اعتماد بھی بڑھتا ہے ۔ لہٰذا س طرح کے پروگرام ملک کے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی سماج کے ترقی کا سفر ہزاروں سالوں کا ہے ۔ تمام چیلنجوں کے باوجود ہندوستانی سماج نے مسلسل ترقی کی ہے ، اس اپنا تسلسل برقرار رکھا ہے ۔ ہمارے معاشرے میں اخلاقیات اور ثقافتی روایات پر اصرار بہت زیادہ ہے ۔ ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر بھی اصلاحات لاتا رہتا ہے ۔ ہمارا معاشرہ ان قوانین، رسوم و رواج کو پھینک دیتا ہے جو غیر متعلق ہو چکے ہیں۔ ورنہ ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ کوئی بھی روایت جب رواج بن جاتی ہے تو معاشرے پر بوجھ بن جاتی ہے ۔ اس لیے ہر نظام میں مسلسل اصلاح ایک ناگزیر ضرورت ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان ہند۔ بحر الکاہل میں کھلی اور حکمرانی پر مبنی سمندری سرحدوں کا حامی ہے : راجناتھ

Next Post

وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
وادی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی ‘ شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج

وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.