سرینگر//
جموںکشمیر کے دارلخلافہ سرینگر کے شالہ ٹینگ علاقے میں منگل کے روز بس نے خاتون کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی مت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز سرینگر کے شالہ ٹینگ چوک میں بس نے را ہ چلتی خاتون کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی خاتون کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکی۔
متوفی کی شناخت کلثومہ زوجہ غلام مصطفی بٹ ساکن بڈگام کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
اس دوران اس دوران اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ علاقے کے بوچو علاقے میں منگل کی شام ایک موٹر سائیکل کی زد میں آکر سڑک حادثے میں ایک ۴۵ سالہ پیدل چلنے والے کی موت ہوگئی۔
ایک اہلکار نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ حادثہ آج شام بکو گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے اس شخص کو ٹکر مار دی جس کی شناخت امتیاز احمد گنی ولد عبدالسلام گنی ساگام کے طور پر کی گئی تھی۔
اہلکار کا مزید کہنا تھا’’یہ شخص شدید زخمی ہو گیا اور اسے علاج کیلئے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کوکرناگ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا‘‘۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔