جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

گلمرگ کے بالائی حصوںمیں تازہ برف باری‘مغل روڈ بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-11
in تازہ تریں
A A
پہاڑوں پر برف باری‘ افروٹ میں ایک فٹ برف ریکارڈ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

سرینگر/۱۱اکتوبر
جموںکشمیر میں شمالی کشمیر کے اونچے پہاڑوں پر منگل کے روز تازہ برف باری ہوئی جس وجہ سے میدانی علاقوں میں سردی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں پر ہلکی بارشوں اور اونچے پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔
یو این آئی اردو کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ پہاڑی سلسلہ پر منگل کو ہلکی برف باری ہوئی۔
برف باری کی وجہ سے اس پہاڑی سلسلے پر سفید چادر بچھ گئی ہے جس کا نظارہ گلمرگ کے نزدیک واقع سبھی علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے ۔
خطہ پیر پنچال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تاریخی مغل روڑ کے راستے بالخصوص پیر کی گلی کے مقام پر بھی ہلکی برف باری ہوئی ہے ۔ نیز دیگر کچھ پہاڑیوں نے بھی برف باری سے سفید رنگ و روپ اختیار کر لیا ہے ۔
پیر کی گلی میں جاری برف باری کے باعث مغل شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو عارضی طورپر بند کردیا گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ مغل شاہراہ پر پیر کی گلی کے مقام پر بھی سہ پہر کے بعد برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جس وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل کو روک دیا گیا ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شاہراہ پر پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے ۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارشوں اور اونچے پہاڑوں پر ہلکی برف باری متوقع ہے ۔
اس دوران وادی میں منگل کو مطلع ابر آلود رہا ، بازاروں میں لوگوں کو گرم ملبوسات کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔
وادی میں منگل کے روز ر صبح سے ہی اگرچہ مطلع ابر آلود تھا لیکن آفتاب نے بھی بادلوں کے اوٹ سے باہر نکلنے کی کئی کامیاب کوششیں کیں۔لیکن بعد دوپہر مطلع پوری طرح سے ابر آلود رہا ۔
سردی میں ہوئے قدرے اضافے کے باعث لوگوں کو گرم ملبوسات زیب تن کئے ہوئے دیکھا گیا اور کئی دفاتر میں گرمی کے آلات جیسے ہیٹر وغیرہ بھی استعمال میں لائے گئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نئی شراب پالیسی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

Next Post

مودی جی نے کر دکھایا!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

مودی جی نے کر دکھایا!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.