سرینگر/۵اکتوبر
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہال گا¶ں میں بدھ کو مبینہ حادثاتی طور گولی چلنے سے زخمی ہونے والا شہری شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ میں ناکہ ڈیوٹی کے دوران ایک اہلکار کی بندوق سے اچانک گولی چلنے سے ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے کہا کہ زخمی شہری کو فوری طور علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اس کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت آصف احمد ساکن پوٹر وال شوپیاں کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔