سرینگر//
جموں کشمیر حکومت نے جاری سال سے آل انڈیا کوٹہ کیلئے یو ٹی کی مجموعی میڈیکل سیٹوں کا ۱۵ فیصد حصہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جموں کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشن ( جے کے بوپی) نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے)‘ نئی دہلی نے ۱۷ جولائی ۲۰۲۲ کو انڈر گریجویٹ میڈیکل کورسز میں داخلے کیلئے داخلہ امتحان کا انعقاد کیا اور ۷ ستمبر کو نتائج کا اعلان کیا۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، حکومت ہند نے جے کے اور لداخ کے مرکزی زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کا نتیجہ ۲۶تاریخ کو بورڈ کو فراہم کیا ہے، جنہوں نے قومی اہلیت کے داخلہ ٹیسٹ ( نیٹ) میں شرکت کی ہے۔
جے کے بوپی نے اہل امیدواروں کو مزید مطلع کرتے ہوئے کہا ہے’’موجودہ سال یعنی ۲۰۲۲ سے، حکومت جموں و کشمیر کی ہدایات کے مطابق آل انڈیا کوٹہ کیلئے یو ٹی کی مجموعی سیٹوں کا ۱۵ فیصد حصہ دینے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔
بوپی نے مزید کہا ہے کہ وہ اہل امیدواروں کی آن لائن یا آف لائن رجسٹریشن کے شیڈول کو الگ سے مطلع کرے گا اور اہل یا خواہشمند امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ روزانہ اپ ڈیٹس کیلئے جے کے بوپی کی ویب سائٹ سے رابطے میں رہے اور تمام متعلقہ دستاویزات اپنے پاس رکھیں۔