سرینگر/۲۲ ستمبر
جموں کشمیر حکومت نے جمعرات کو چھ ڈاکٹروں کی خدمات کو غیر مجاز طور پر غیر حاضر رہنے پر ختم کر دیا جبکہ گیارہ دیگر کو اس شرط کے ساتھ چھوڑ دیا کہ وہ تحرےری طور پر جموں کشمےر میں کم از کم پانچ برسوں تک اپنی خدمات انجام دےنے کا عہد کرےں گے ۔
برطرف کئے گئے ڈاکٹروں میں بٹہ مالو سرینگر کے ڈاکٹر مدثر بشیر، پلہالن پٹن کے ڈاکٹر مظفر محی الدین حکیم، راجباغ سری نگر کی ڈاکٹر شازیہ کوثر، چھانہ پورہ سری نگر کے ڈاکٹر عبید علی، حیدر پورہ سری نگر کے ڈاکٹر نوشین میر اور کرسو راجباغ کے ڈاکٹر عمران خان شامل ہیں۔
جہاںڈاکٹر مدثر اپریل ۷۱۰۲ سے غیر حاضر پائے گئے، باقی ڈاکٹرز ۸۱۰۲ اور۹۱۰۲ سے غیر حاضر پائے گئے۔
سکریٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ‘بھوپندر کمار کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، ڈاکٹروں کو نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس سے انہیں دوبارہ خدمات شروع کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔
حکم نامہ کے مطابق”تاہم ڈاکٹروں نے نہ تو حتمی نوٹس کا جواب دیا اور نہ ہی ڈیوٹی کے لیے واپسی کی اطلاع دی سوائے ڈاکٹر عبید علی کے جنہوں نے کورس مکمل کرنے کے بعد کرناٹک حکومت کے ساتھ جنوری ۳۲۰۲ تک ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو کسی قسم کی دھمکی کے بغیر لازمی بانڈ پر دستخط کیے تھے“۔
حکم نامہ میں مزید کہا گےا ہے”ڈاکٹروں کے کیسز کا محکمہ میں اچھی طرح سے جائزہ لیا گیا ہے اس موضوع پر حکمرانی کی پوزیشن کو دیکھتے ہوئے اور یہ پتہ چلا ہے کہ چونکہ ان ڈاکٹروں نے انہیں نوٹسز کے باوجود اپنی ڈیوٹی دوبارہ شروع نہیں کی ہے، اس لیے ان کی طرف سے یہ ایک رضاکارانہ عمل ہے۔ اور وہ خدمات سے فارغ ہونے کے ذمہ دار ہیں“۔
دریں اثنا، گیارہ ڈاکٹروں کو یہ عہد دینے کے بعد کہ وہ تخریبی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں اور وہ کسی دوسرے سرکاری یا پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمت نہیں کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اس بانڈ کے ساتھ کہ وہ کم از کم پانچ سال جموں و کشمیر کی خدمت کریں گے‘چھوڑ دیا گیا ہے۔
ان ڈاکٹروں میں کٹھیہر اننت ناگ کے ڈاکٹر طارق عبداللہ، سوناواری بانڈی پورہ کے ڈاکٹر مدثر مزمل، شادی مرگ پلوامہ کے ڈاکٹر شاہد حمید، ڈورو اننت ناگ کے ڈاکٹر ملک سہیل، کانٹھ باغ بارہمولہ کے ڈاکٹر عادل بشیر، ملہ باغ حضرت بل سری نگر کے ڈاکٹر احمد واجد یوسف‘ واگر خان صاحب بڈگام کے شبےر احمد میر، کماد اننت ناگ کے ڈاکٹر مفید احمد بھٹ، نئی بستی کھنہ بل اننت ناگ کے ڈاکٹر افتخار احمد ڈوگا اور کڈور کولگام کے ڈاکٹر رئیس احمد شامل ہیں۔