سرینگر//
شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں بدھ کے روز ایک ۲۵سالہ جوان کو اپنے ہی گھر میں لٹکے ہوئے پایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے ماڈل ٹاون علاقے میں بدھ کے روز ایک نوجوان کو اپنے ہی گھر میں رسی سے لٹکے ہوئے پایا گیا۔
ذرائع نے کہاکہ گر چہ گھر والوں اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر نوجوان کو ہسپتال پہنچایا لیکن وہاں پر موجودڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
معلوم ہوا ہے کہ متوفی نوجوان پونے کالج میں ایم بی اے کر رہا تھا اور دو روز قبل ہی گھر آیا ہوا تھا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
بتادیں کہ یہ وادی کشمیر میں گذشتہ ۴۸گھنٹوں کے دوران اس نوعیت کا پیش آنے والا تیسرا واقعہ ہے ۔
منگل کے روز کپواڑہ کے گتلی پورہ گاؤں میں ایک نوجوان کو گھر میں لٹکتے ہوئے پایا گیا تھا۔
پیر کے دن وسطی ضلع بڈگام کے آرتھ گاؤں میں ایک جواں سال وکیل کی لاش کو ایک درخت کے ساتھ لٹکے ہوئے پایا گیا تھا۔
وادی میں پیش آنے والے ایسے واقعات سے لوگوں میں بالعموم اور حساس طبقے میں بالخصوص تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔