جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کاسرینگر ضلع کا جائزہ :ضلع کے ۶۵ کروڑ روپے مالیت کے ۱۸ پروجیکٹوں کا افتتاح

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-09
in اہم ترین
A A
لیفٹیننٹ گورنر کاسرینگر ضلع کا جائزہ :ضلع کے ۶۵ کروڑ روپے مالیت کے ۱۸ پروجیکٹوں کا افتتاح
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سِنہا نے آج ضلع سرینگر اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔
دورانِ میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف ترقیاتی کاموں ، ضلع اِنتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے چلائی جارہی سکیموں کی عمل آور ی کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز اور ایس ایم سی کمشنر اطہر عامر خان نے چیئرمیں کو بالترتیب ضلعی اِنتظامیہ اور ایس ایم سی کے مختلف پروجیکٹوں ، سکیموں اور دیگر اَقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شہر کی ہمہ گیر ترقی اور عوامی سہولیات کی ضرور ت پر زور دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ توجہ صرف جمالیات کو بڑھانے تک محدود نہیں ہونی چاہئے بلکہ بنیادی ڈھانچے کو زیادہ صارف دوست اور مفید بنانا چاہئے۔
سنہا نے اَفسران کو مشورہ دیا کہ وہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کو ایک پائیدار ادار ہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ عوامی خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر اور پورے شہر میں اِدارہ جاتی بنایا جائے۔ اُنہوں نے کہا’’ ایس ایم سی کی طرف سے فراہم کی جانے والی عوامی خدمات کے معیار کو مزید وسعت دینے اور بڑھانے کے لئے آمدنی پیدا کرنے کی خاطر ایک مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘
کمشنر ایس ایم سی نے چیئر کو سرینگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ کے تحت چلائے جانے والے پروجیکٹوں میں حاصل ہونے والی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔
اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع سرینگر کے۱۵ء۶۵ کروڑ روپے کے۱۸ ترقیاتی پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا اور اینمل برتھ کنٹرول اینڈ اینٹی ریبیز ویکسی نیشن سینٹر چھترہامہ کا سنگ بنیاد رکھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ محکموں سے مختلف عوامی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کی سکیموں کے تحت اہل استفادہ کنندگان کو وظائف کی تقسیم کی تفصیلات بھی طلب کیں۔ اُنہوں نے فلاحی سکیموں کے تحت ہدف کو پورا کرنے کے لئے اَفسران کو واضح ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر کو مزید ہدایت دی کہ وہ رہ جانے والے مستفید کی کوریج کیلئے آئی اِی سی کی وسیع سرگرمیاں اَنجام دیں۔
سنہا نے زرعی شعبے کی مختلف سکیموں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام جموںوکشمیر یوٹی اور مرکزی حکومت کی سکیموں کے فوائد اہل استفادہ کنند گان تک پہنچانے کو یقینی بنائیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سرینگر میں روزانہ دودھ کی پیدا وار اور پروسسنگ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا ۔ اِس کے علاوہ مویشیوں میں گلٹی دار جلد بیمار ی سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمہ کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ ۱۸دِنوں میں صرف ۳۸ معاملات کی رپورٹ ہے اور مویشیوں کی ویکسی نیشن کا کام پوری تن دہی سے جاری ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جل شکتی ، پاور ڈیولپمنٹ ، سکولی تعلیم ، ریونیو ، صنعت و حرفت ، کے وِی آئی بی ، کے وِی آئی سی سمیت مختلف محکموں کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ اَفسران سے حاصل ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات طلب کیں۔
مختلف سٹیزن سینٹرک سروسز کے جائزہ کے دوران جانکاری دی گئی کہ عوامی خدمات کی فراہمی میں بلاجواز تاخیر کے ذمہ دار ہلکاروں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔تمام شہری مراکز خدمات کو اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ساتھ مربوط کرنے کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔
لیفٹیننٹ گورنر کو جہلم ریور فرنٹ کی ترقی کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اِس منصوبے کے دوحصے اِس برس مکمل ہوجائیں گے ۔ لیفٹیننٹ گورنے پانی پر مبنی مقامی معیشت کو ترقی دینے اور آبی ذخائر اور اس کے ملحقہ علاقوں کو خوبصورت بنانے پر زور دیا۔
بعدمیں لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی وفود سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل اور مطالبات سنے ۔ اُنہوں نے عوامی وفود کے مختلف گروپوں سے مطالبات کی یادداشت وصول کی اور ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل کے مناسب حل کی یقینی دہانی کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گھریلو بجلی صارفین کیلئے ایمنسٹی اسکیم منظور

Next Post

راجوری قصبہ میں زمین تنازعے کے پیش نظر پابندیاں عائد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
راجوری قصبہ میں زمین تنازعے کے پیش نظر پابندیاں عائد

راجوری قصبہ میں زمین تنازعے کے پیش نظر پابندیاں عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.