سرینگر/۶ستمبر
چیف سکریٹری ارن مہتا کا کہنا ہے کہ مارچ کے تعلیمی سیشن سے کشمیر کے طلبا قومی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل بن جائیں گے ۔
مہتا نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ جموں وکشمیر کے طلبا با صلاحیت ہیں اور ملک میں سب سے اول آسکتے ہیں۔
چیف سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘جب سارے مقابلوں کے لئے ایک ہی وقت پر تیاریاں کی جاتی ہیں تو مقابلے کے لئے چانسز بڑھ جاتے ہیں’۔ان کا کہنا تھا”جب الگ الگ سیشنز ہوتے ہیں پڑھائی میں کہیں نہ کہیں بریک لگ جاتی ہے “۔
مہتا نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ جموں وکشمیر کے بچے با صلاحیت ہیں اور ملک میں سب سے اول آسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھی مین اسٹریمنگ کر رہے ہیں تاکہ ہمارے بچے بھی سب کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دنیا میں کہیں بھی موسم سرما میں کچھ بند نہیں ہوتا ہے ۔
چیف سکریٹری نے کہا”گذشتہ سرما میں پوری وادی کھلی رہی تھی چاہئے وہ سونہ مرگ تھا دودھ پتھری تھی، دنیا میں کہیں بھی موسم سرما میں کچھ بند نہیں ہوتا ہے اور جموں و کشمیر بھی ایک نئے جموں وکشمیر کی طرف بڑھ رہا ہے “۔
قابل ذکر ہے کہ صوبائی انتظامیہ کشمیر نے بھی جموں اور کشمیر میں یکساں تعلیمی نظام لاگو کرنے کے لئے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات مارچ سیشن میں منعقد کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔
کشمیر میں یہ امتحانات ماہ اکتوبر سے شروع ہوتے تھے ۔