ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

’میں بھی استعفیٰ دوں گا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-01
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

’میں بھی استعفیٰ دوں گا‘۔کس سے استعفیٰ دوگے ؟…’کانگریس سے‘۔لیکن تم تو کانگریس میں ہو ہی نہیں ‘ تم تو کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ہو ۔’ہاں جانتا ہوں ‘ لیکن کسے پتہ چلے گا کہ میں کانگریس میں ہوں یا نہیں ‘۔یہ دلچسپ پوسٹ آج صبح صبح پڑھنے کو ملا جو اس وقت کے حالات کی صحیح صحیح عکاسی کرتا ہے ۔ آزاد… غلام نبی آزاد کانگریس سے مستعفی کیا ہو گئے کہ … کہ جموںکشمیر میں استعفوں کا ایک سلسلہ چل پڑا ہے… جسے دیکھئے وہ مستعفی ہو رہا ہے … اور آزاد صاحب کے خیمے میں شامل ہورہا ہے… کیوں ہورہا ہے ‘ ہم سمجھ نہیں پا رہے ہیں ۔اگر ان کا کانگریس میں اتنا ہی دم گھٹ رہا تھا … اگر انہیں اب کانگریس میں نہیں رہنا تھا تو… تو اس کیلئے انہوں نے آزاد صاحب کے مستعفی ہونے کا انتظار کیوں کیا ؟استعفیٰ تو یہ آزاد صاحب کے مستعفی ہونے سے پہلے بھی دے سکتے تھے …انہیں اس سے کوئی روک سکتا تھا اورنہ ٹوک سکتا تھا … لیکن یہ کانگریس سے چپکے رہے… کیوں رہے ہم نہیں جانتے ہیں… اسی طرح جس طرح ہم یہ نہیں جانتے ہیں کہ … کہ کشمیر میں استعفوں کا یہ سلسلہ چل کیوں پڑا ہے… ہاں اس کی ایک وجہ ہو سکتی ہے اور…اور اس وجہ کا تعلق براہ راست ہمارے ڈی این اے… قومی ڈی این اے کے ساتھ ہے… وہ کیا ہے کہ … کہ کشمیر میں ایک کہاوت ہے’یوکن واو‘ توکن ناؤ‘… بس پھر کیا ہے ‘کشمیر میں کچھ بھی انوکھا ‘ کچھ بھی نیاہو جائے تو لوگ اسی کی اوردوڈ جاتے ہیں… فہرست لمبی اور طویل ہے ‘ اس لئے اس کا یہاں ذکر کرنا ضروری نہیںہے… لیکن … ہاں ایک بات بتائے بغیر ہم نہیں رہ سکتے ہیں کہ … کہ نئی بات نو دنوں تک ہو تی ہے‘ اس کا اثر ۹ دنوں تک ہوتا ہے… اس کے بعد یہ پرانی ہوجاتی ہے… اتنی پرانی کہ … کہ کسی کو یاد بھی نہیں رہتی ہے اور… اور بس ۹ دنوں کا انتظار کیجئے پھر دیکھئے ہو تا کیا ہے کہ… کہ اس کے بعد لوگ سب کچھ بھول جائیں گے۔آزاد صاحب اور ان کے استعفے کو بھی بھول جائیں گے… اوراس لئے بھول جائیں گے کہ آزاد صاحب کا قومی سیاست میں یقینا ایک قد… بہت اونچا قدرہا ہے… اس میں دو رائے نہیں ‘ لیکن… لیکن صاحب جموں کشمیر میں ان کی سیاسی ساکھ کیا ہے ‘ یہ آپ جانتے ہیں اور… اور سو فیصد جانتے ہیں …اورہاں ہم بھی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ومئی سوپور میں جیش سے وابستہ دومقامی جنگجو ہلاک‘شہری زخمی:کمار

Next Post

اس ننگے حمام کے سیاسی کردار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

اس ننگے حمام کے سیاسی کردار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.