سرینگر/۲۳؍اگست
جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں نامعلوم گاڑی نے راہگیر کو کچل ڈالا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز بجبہاڑہ میں نامعلوم گاڑی نے راہگیر کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
ذرائع نے کہاکہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیا۔
متوفی کی شناخت غلام محی الدین راتھر ولد مومہ راتھر ساکن چند پورہ کنلون کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔