نئی دہلی//) ٹوکیو 2020 کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے منگل کو 26 اگست سے سوئٹزرلینڈ کے لوزان میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کی تصدیق کی۔
جرمنی میں اپنی چوٹ کا علاج کروانے والے نیرج نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ "مضبوط محسوس کر رہے ہیں اور جمعہ کے لیے تیار ہیں۔ تعاون کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ لوزان میں ملیں گے!”
ہندوستان کے جیولین تھرو کھلاڑی نیرج گزشتہ ماہ عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور انہیں ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں حصہ نہیں لے سکے۔
نیرج نے عالمی چمپئن شپ میں 88.13 میٹر کے جیولین تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ انجو بوبی جارج کے بعد دوسری ہندوستانی ہیں جنہوں نے عالمی چیمپئن شپ میں تمغہ جیتا۔