نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کے دن جموں کشمیر کے پہل گام علاقے میں بس حادثہ میں ہندوستان تبت سرحد پولیس(آئی ٹی بی پی) کے سات جوانوں کے شہید ہونے پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
مسٹر گاندھی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،[؟]جموں کشمیر کے پہل گام علاقے میں آئی ٹی بی پی کے 39جوانوں سے بھری بس کے کھائی میں گرنے کی خبر بیحد افسوسناک ہے ۔ میں زخمی جوانوں کے جلد صحت یاب ہونے اور شہید جوانوں کے روح کے سکون کی خواہش کرتا ہوں اور سوگوار خاندان کے تیئں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں[؟]،
محترمہ واڈرا نے کہا، جموں کشمیر پہل گام میں آئی ٹی بی پی جوانوں کی بس کھائی میں گرنے سے سات جوانوں کے شہید ہونے کی خبر ملی شہید جوانوں کو عاجزانہ خراج عقیدت اور سوگوار خاندانوں سے میری گہری تعزیت۔ خدا سے دعا ہے کہ وہ زخمی جوانوں کو جلد صحت یاب کر دے [؟]
رپورٹس میں کہا گیا کہ چندن واڑی سے پہل گام جانے والی بس آج صبح گہری کھائی میں گرنے گئی جس میں آئی ٹی بی پی کے 37اور جموں کشمیر پولیس کے دو جوان سوار تھے ۔ حادثے میں سات جوانوں کے شہید ہونے اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی خبر ہیں۔