جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اننت ناگ کے چندن واری پہلگام میں سڑک حادثہ‘ 7 آئی ٹی بی پی اہلکار ہلاک‘ 30 دیگر زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-16
in تازہ تریں
A A
اننت ناگ کے چندن واری پہلگام میں سڑک حادثہ، 6 آئی ٹی بی پی اہلکار از جان کئی زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

سرینگر/16 اگست
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں منگل کو ایک سڑک حادثے میں انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے کم سے کم 7 اہلکار از جان جبکہ 30 دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔
پولیس ذرائع نے اس حادثے کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اننت ناگ کے چندن واری پہلگام کے نزدیک پیش آنے والے سڑک حادثے میں آئی ٹی بی پی کے 7 اہلکار جان بحق ہوگئے ۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ اس حادثے میں کئی دیگر زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجے کے لئے فوجی ہسپتال سری نگر ائیر لفٹ کیا جا رہا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے نازک زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے میں شدید طورپر زخمی ہوئے اہلکاروں کو فوجی ہسپتال بادام باغ منتقل کیا گیا جہاں پر آٹھ اہلکاروں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔
آئی ٹی بی پی کے ڈائریکٹر جنرل ‘ایس ایل تھیوسن‘نے چندن وارڈی میں پیش آئے حادثے کے بارے میں بتایا کہ منگل کی صبح چندن وارڈی سے پہلگام کی طرف جارہی ایک بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس دوران زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تھیوسن کے مطابق حادثے میں شدید طورپر زخمی ہوئے آٹھ اہلکاروں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فوجی ہسپتال بادامی باغ منتقل کیا گیا جبکہ باقی زخمیوں کا علاج ومعالجہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں چل رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹارگٹ کلنگ کے نئے سلسلے پر نیشنل کانفرنس کا اظہارتشویش

Next Post

چلئے سب کام پر لگ جائیے …

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

چلئے سب کام پر لگ جائیے …

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.