جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پی سی آر اور گوپال پورہ گرینیڈ دھماکوں میں پولیس اہلکار اور شہری زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-15
in اہم ترین
A A
پی سی آر اور گوپال پورہ گرینیڈ دھماکوں میں پولیس اہلکار اور شہری زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

سرینگر//
وسطی کشمیر کے بڈگام اور سرینگر اضلاع میں آج شام ہوئے دو گرینیڈدھماکوں میں پولیس کے ایک اہلکار سمیت دو ؍افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع بڈگام کے گوپال پورہ چاڈورہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی طرف سے گرینیڈ پھینکنے کے بعد ایک شہری زخمی ہو گیا۔
زخمی شہری کی شناخت ۲۰ سالہ کرن کمار ولد انل کمار کے طور ہوئی ہے۔ کمار کو متعدد چوٹوں کے ساتھ فوری طور پر علاج کیلئے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کہا کہ کمار کی حالت مستحکم ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ حملہ آور کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
اس دوران سرینگر میں پولیس کنٹرول روم کے باہر پیر کی شام ایک گرینیڈ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عسکریت پسندوں نے پولیس کنٹرول روم کشمیر پر گرینیڈ پھینکا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ’معمولی‘ زخمی ہوا۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا’’رات کے قریب ساڈھے نوبجے آئی آر پی کی چھٹی بٹالین پر گرینیڈ پھینکا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار‘ جس کی شناخت کانسٹیبل شبیر احمد کے نام سے ہوئی ہے‘ کے بائیں بازو میں چوٹیں آئیں۔
زخمی کو علاج کے لیے پولیس اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔
اس سے پہلے سرینگر کے نوہٹہ علاقے میں گذشتہ شام چانس انکاؤنٹر کے دوران زخمی ہونے والا پولیس اہلکار پیر کے روز یہاں ایک فوجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نوہٹہ سری نگر میں چانس انکاؤنٹر کے دوران زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل سر فراز احمد سکان بٹوٹ رام بن یہاں فوج کے۹۲بیس ہسپتال میں زیر علاج تھا۔
ذرائع نے کہا کہ ڈاکٹروں کی انتھک کاوشوں کے باوجود وہ پیر کو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔
دریں اثنا کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہیںڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا’’گذشتہ روز کے دہشت گردی مخالف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل سرفراز احمد ساکن بٹوٹ رام بن زخموں کی تاب نہ لا کر جام شہادت نوش کر گیا‘‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا’’ہم ڈیوٹی کے دوران عظیم قربانی دینے والے اس شہید کو شاندار خراج پیش کرتے ہیں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ سری نگر کے نوہٹہ علاقے میں گذشتہ شام چانس انکاؤنٹر کے دوران ایک پولیس اہلکار اور ایک جنگجو زخمی ہوا تھا۔
پولیس نے اس انکاؤنٹر کے دوران لشکر طیبہ کے دو جنگجوؤں کی طرف سے استعمال کئے جانے والے اسکوٹر ، ایک اے کے رائفل اور دو گرینیڈ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہند پاک سرحدوں پر مٹھائیاں اور مبارکبادیاں پیش کرنے کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا

Next Post

سخت سیکورٹی بندوبست میںیوم آزاد کی تقریبات کا انعقاد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اہم ترین

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

2025-05-16
پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
اہم ترین

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

2025-05-16
راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج
اہم ترین

ترال تصادم میںتین مقامی دہشت گرد مارے گئے :پولیس

2025-05-16
کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو
اہم ترین

کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو

2025-05-16
ریاستی درجے کی بحال:’مجھے یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے‘: وزیر اعلی
اہم ترین

وزیر دفاع کے ہمراہ بادامی باغ میں بہادر سپاہیوں سے ملاقات کی: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

2025-05-16
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

۳۵ برسوں میں پہلی بار وادی میں سرگرم دہشت گردوں کی تعداد کم ترین سطح پر پہنچ گئی

2025-05-16
’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
اہم ترین

’کیا غیر ذمہ دارپاکستان کے پاس جوہری ہتھیار محفوظ ہیں‘؟

2025-05-16
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
Next Post
زونی مر میں جنگجوؤں کے ساتھ مختصر تصادم میں پولیس اہلکار ہلاک

سخت سیکورٹی بندوبست میںیوم آزاد کی تقریبات کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.