جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ہندوستان کو 100 فیصد ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ہم وطن پانچ عہد لیں:وزیر اعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-15
in تازہ تریں
A A
ہندوستان کو 100 فیصد ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ہم وطن پانچ عہد لیں:وزیر اعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/ 15 اگست

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستانی معاشرہ توقعات سے بھرا ہوا ہے اور انہیں پورا کرنے کے لیے ہمیں ’پنچ پرن‘(پانچ عہد) لینے ہوں گے ، جن کی بنیاد پر 100 فیصد ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر ہوگی جو ترقی کے ہر امتحان پر پورا اترے گا اور جس کا مرکز انسانیت ہو گی۔

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

پیر کو 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والے اپنے نویں خطاب میں مسٹر مودی نے کہا کہ ملک کا نوجوان توقعات سے بھرا ہوا ہے اور امنگوں کا طوفان ہے ۔ وہ اب انتظار نہیں کرنا چاہتا اور ترقی یافتہ ملک کے آزادی پسندوں اور شہداءکے خواب کو اپنے سامنے پورا کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے طویل عرصے تک انتظار کیا لیکن نوجوان نسل اب آنے والی نسل کو اس کا انتظار کرانے کے لئے مجبور نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا، “آزادی کے امرت دور کے پہلے دن میں دیکھ رہا ہوں کہ ہندوستان کے لوگ امنگوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ ہر آدمی حالات کو بدلتا دیکھنا چاہتا ہے اور وہ اس تبدیلی کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج امرت کال کی پہلی صبح وہ نوجوان نسل سے ملک کو مکمل ترقی یافتہ قوم بنانے میں اپنا حصہ ڈالنے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے امرت کال کے 25 سال بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا”ہمیں ان برسوں میں اپنی طاقت پنچ پرن پر مرکوز کرنی ہوگی، ہمیں اپنی طاقت کو مرکوز کرنا ہے اور ہمیں ان پنچ پرنوں کو لے کر 2047 تک آزادی کے دیوانوں کے تمام خوابوں کو پورا کرنے کی ذمہ داری لیکر چلنا ہوگا“۔

پانچ پرنوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ہم وطنوں کا پہلا بڑا عزم اور عہد ہندوستان کو مکمل ترقی یافتہ بنانے کا لینا ہوگا۔ ایسی ترقی یافتہ قوم جو تمام معیارات پر پوری اترے اور جس کے مرکز میں انسانیت ہو۔

دوسرا پرن اگر ہمارے ذہن میں غلامی کا کوئی حصہ ہے تو اسے جڑ سے ختم کرنا ہو گا، اس سے آزادی پانی ہو گی۔ تیسرا پرن ہمیں اپنے ورثے پر فخر کرنا ہوگا۔ چوتھا پرن (عہد) یہ ہے کہ ملک میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا اور پانچواں پرن یہ ہے کہ تمام شہری اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جب معاشرہ خواہش مند ہو تو حکومتوں کو بھی تلوار کی دھار پر چلنا پڑتا ہے کیونکہ ہر حکومت کو عوام کی عقیدت اور امنگوں کو پورا کرنا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہو سکتی ہے لیکن حکومت کو اسے پورا کرنا ہو گا۔

مودی نے کہا کہ ملک میں سماجی شعور پھر سے جاگا ہے ، دوبارہ شعور بیدار ہوا ہے اور ہر گھر میں ترنگا مہم اس کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اب ہندوستان کو ایک مختلف نقطہ نظر اور فخر اور امیدوں کے ساتھ دیکھ رہی ہے ۔ یہ ہمارے 75 برسوں کا سفر اور جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا، “ہندوستان میں گزشتہ دنوں اجتماعی شعور کی بیداری آئی ہے ، یہ عزم میں تبدیل ہو رہی ہے ، کوشش کی انتہا اور عزم کی تکمیل کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے ۔

سیاسی استحکام کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا،”ہم سب کا ساتھ اور سب کا وکاس کے منتر کے ساتھ چلے تھے ، ہم وطنوں نے اس میں سب کا ساتھ اور سب کا اعتماد کا منتر جوڑ کر اس میں نیا رنگ بھر دیا ہے “۔

خطاب کے آغاز میں مسٹر مودی نے سب کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا”میں پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہندوستان سے محبت کرنے والوں، ہندوستانیوں کو آزادی کے اس امرت دور کے تہوار پر بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج کا دن تاریخی ہے ۔ یہ ایک نئے مرحلے ، ایک نئے راستے ، ایک نئے عزم اور ایک نئی طاقت کے ساتھ آگے بڑھنے کا ایک اچھا موقع ہے ۔ ہمارے ہم وطنوں نے کامیابیاں بھی حاصل کیں، کوششیں بھی کیں، ہمت نہیں ہاری اور اپنے عزائم کو اوجھل نہیں ہونے نہیں دیا۔ میں نے بھی اپنا پورا دور آخری آدمی کو قابل بنانے کے لیے وقف کر دیا ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک آج۷۶واں یوم آزادی منا رہا ہے

Next Post

بدعنوانی اور خاندان پرستی کے خلاف پوری طاقت سے لڑنا ہو گا:مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
بدعنوانی اور خاندان پرستی کے خلاف پوری طاقت سے لڑنا ہو گا:مودی

بدعنوانی اور خاندان پرستی کے خلاف پوری طاقت سے لڑنا ہو گا:مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.