جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ملک آج۷۶واں یوم آزادی منا رہا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-15
in اہم ترین
A A
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

سرینگر// (ویب ڈیسک)
ملک کل ۷۶واں یوم آزادی بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منا رہا ہے ۔
دہلی‘ جہاں لال قلعہ پر سب سے بڑی تقریب ہو گی‘ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔وزیر اعظم‘ نریندر مودی لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کریں گے ۔ یہ ان کا یوم آزاد کا مسلسل نواں خطاب ہو گا ۔
دہلی پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہاں فل پروف سیکورٹی کے لیے دس ہزارسے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
پولیس نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کریں گے ، جس کے بعد حفاظتی وجوہات کی بناء پر قلعہ کے اندر اور اس کے ارد گرد کچھ پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
۷۶ ویںیوم آزاد کے موقع پر آج شام قوم کے نام اپنے پہلے خطاب میں صدر ہند ‘دروپدی مرمو نے سبھی ہندوستانیوں کو میں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے قوم سے خطاب کیا اور کہا ’’ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ایک آزاد ملک کے طور پر ہندوستان۷۵سال مکمل کر رہا ہے ۔ اس مبارک دن کی سالگرہ مناتے ہوئے ہم لوگ جنگ آزادی میں حصہ لینے والے تمام مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں‘‘۔ انہوں نے اپنی سب سے بڑی قربانی دی ،تاکہ ہم سب ایک آزاد ہندوستان کی فضا میں سانس لے سکیں۔
مرمو نے کہا کہ دنیا نے حالیہ برسوں میں ایک نئے ہندوستان کو ابھرتے ہوئے دیکھا ہے ، خاص کر کووڈ۱۹کے دوران اِس وبا کا سامنا ہم نے جس طرح کیا ہے ، اُس کی ہر جگہ ستائش کی گئی ہے ۔ ان کاکہنا تھا’’ہم نے ملک میں ہی تیار کردہ ویکسین سے انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم شروع کی۔ گزشتہ مہینے ہم نے۲۰۰کروڑ افراد کو ٹیکے لگانے کا کام مکمل کرلیا ہے ۔ اِس وبا کا سامنا کرنے میں ہماری کامیابیاں دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک سے زیادہ رہی ہیں۔ اس قابل ستائش کامیابی کے لئے ہم اپنے سائنسدانوں ، ڈاکٹروں ، نرسوں ، نیم طبی عملہ اور ٹیکہ کاری سے منسلک ملازمین کے شکر گذار ہیں۔ اِس آفت میں کورونا جانبازوں کا تعاون خصوصی طور پر قابل ستائش رہا ہے ‘‘۔
مرمو نے کہا کہ معاشی ترقی سے ملک کے شہریوں کی زندگی اور بھی آسان ہوتی جا رہی ہے ۔ معاشی اصلاحات کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے لئے نئے اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔’پردھان منتری آواس یوجنا‘ کی مدد سے غریب کے پاس اپنا گھر ہونا ، اب ایک خواب نہیں رہ گیا ہے ، بلکہ یہ حقیقت کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ اسی طرح’جل جیون مشن‘ کے تحت ’ہر گھر جل‘ کے منصوبے پر بھی کام چل رہا ہے ۔ان اقدامات کا اور اسی طرح کی دیگر کوششوں کا مقصد خاص طور پر غریبوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔
صدر ہند نے کہا کہ ہندوستان میں آج حساسیت اور ہمدردی کی قدروں کو اہمیت دی جارہی ہے ۔ زندگی کی اِن قدروں کا اصل مقصد ہمارے محروم طبقوں ، ضرورت مندوں اور سماج میں حاشیے پر رہنے والوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے ۔’’ ہمارے قومی اقدار کو شہریوں کے بنیادی فرائض کے طور پر آئین میں جگہ دی گئی ہے ۔ ملک کے ہر ایک شہری سے یہ میری درخواست ہے کہ وہ اپنے بنیادی فرائض سے واقف ہو اور اُن پر عمل کرے تاکہ ہمارا ملک نئی بلندیوں کو چھو سکے ‘‘۔
مرمو نے کہا ’’آج ملک میں صحت ، تعلیم اور معیشت اور اِس سے منسلک دیگر شعبوں میں جومثبت تبدیلیاں نظر آ رہی ہیں، اُن میں اچھی حکمرانی پر خصوصی زور دیئے جانے کا اہم کردار رہا ہے ۔ جب ‘ملک سب سے اوپر’،کے جذبے سے کام کیا جاتا ہے ، تو اُس کا اثر ہر فیصلے اور کام میں نظر آتا ہے ۔ یہ تبدیلی عالمی برادری میں ،بھارت کے بڑھتے ہوئے وقار میں بھی صاف نظر آ رہی ہے ‘‘۔
صدر ہند نے کہا کہ بھارت میں پیدا ہونے والی نئی خود اعتمادی کے ذرائع، ملک کے نوجوان ، کسان اور سب سے بڑھ کر ملک کی خواتین ہیں ۔ اب ملک میں مرد اور عورت کے درمیان عدم مساوات کم ہو تی جا رہی ہے ۔ خواتین بہت سی دقیانوسی رسموں اور مشکلات سے نمٹتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں۔ سماجی اور سیاسی عمل میں اُن کی بڑھتی ہوئی حصہ داری فیصلہ کن ثابت ہوگی۔ آج ہمارے پنچایتی راج اداروں میں منتخب خواتین نمائندوں کی تعداد ۱۴لاکھ سے کہیں زیادہ ہے ۔
مرمو نے کہا ’’جب ہم یوم آزادی مناتے ہیں تو حقیقت میں ہم ‘ہندوستانیت’ کا تہوار منا رہے ہوتے ہیں ۔ ہمارا بھارت تنوع سے پُر ملک ہے ۔ لیکن اِس تنوع کے ساتھ ہی ہم سب میں کچھ نہ کچھ یکسانیت ہے ۔ یہی یکسانیت ملک کے تمام شہریوں کو ایک دھاگے میں پروتی ہے اور ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایس آر او۱۹۲ ختم ‘یوٹی میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور دیگر مراعات مساوی

Next Post

ہندوستان کو 100 فیصد ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ہم وطن پانچ عہد لیں:وزیر اعظم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
Next Post
ہندوستان کو 100 فیصد ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ہم وطن پانچ عہد لیں:وزیر اعظم

ہندوستان کو 100 فیصد ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ہم وطن پانچ عہد لیں:وزیر اعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.