جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بھارت میں ہونے والی ایس سی او کی فوجی مشقوں میںپاکستان بھی حصہ لے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-13
in مقامی خبریں
A A
بھارت میں ہونے والی ایس سی او کی فوجی مشقوں میںپاکستان بھی حصہ لے گا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

سرینگر///
نئی دہلی اور اسلام آبادکے درمیان کشیدگی کے باوجود، پاکستان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اس سال کے آخر میں بھارت میں ہونے والی انسداد دہشت گردی کی بین الاقوامی مشق میں شرکت کرے گا۔
ذرائع نے رپورٹ کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی مشق اکتوبر میں ہریانہ کے مانیسر میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے بینر تلے منعقد ہونے والی ہے۔
پاکستان اور بھارت تنظیم کا حصہ ہیں جس میں چین، روس، ایران، قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان بھی شامل ہیں۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارتی فوجی پہلے بھی انسداد دہشت گردی کی مشق میں حصہ لے چکے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان بھارت میں اس طرح کی مشق میں حصہ لے گا۔
پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے پاکستان کی شرکت کی تصدیق کر دی ہے اور کہا کہ بھارت اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کی انسداد دہشت گردی مشقوں کی صدارت کر رہا ہے۔ یہ مشقیں اکتوبر میں بھارت کے مانیسر میں ہونے والی ہیں، چونکہ پاکستان اس کا رکن ہے اس لیے ہم اس میں حصہ لیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر یہ قدم اہم سمجھا جارہا ہے۔ اگست ۲۰۱۹ میں نئی دہلی کی طرف سے غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر کے علاقے کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو ختم کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے، دونوں فریقوں کے درمیان کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہوئی ہے۔
حالانکہ گزشتہ سال فروری میں بیک چینل مذاکرات کے دوران جنگ بندی کے معاہدے کی تجدید کی گئی تھی‘جو اب بھی برقرار ہے۔
اپریل میں جب پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ہوئی تو ممکنہ پیش رفت کے لیے نئی امید پیدا ہوئی۔ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کے درمیان فوری الفاظ کا تبادلہ بھی ہوا لیکن بات آگے نہیں بڑھی۔ دونوں رہنماؤں کے پاس ممکنہ بات چیت اور ملاقات کے لیے آئندہ ہفتوں میں کم از کم دو مواقع ہوں گے۔ مودی اور شہباز دونوں پہلے سمرقند میں ایس سی او سربراہی اجلاس اور پھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوگوں کے ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے حیرت انگیز ردعمل پربہت خوش ہوں اور فخر بھی ہے: مودی

Next Post

شمالی کمان کے سربراہ کا ایل او سی کا دورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

2025-05-16
مقامی خبریں

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

2025-05-16
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
مقامی خبریں

فوجی سربراہ کا بارہمولہ کے اگلے علاقوں کا دورہ جوانوں کے رول کو سراہا

2025-05-16
کٹھوعہ:جھرپ میں ۲ ملی ٹنٹ ہلاک‘۵ سیکورٹی اہلکار زخمی
مقامی خبریں

ریاسی اور کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن جاری

2025-05-16
logoo76-1
مقامی خبریں

ڈی جی بی ایس ایف نے جموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

2025-05-16
نارکو دہشت گردی میں ملوث افرادسے سختی سے نمٹا جائے گا:ڈی جی پی پربھات
مقامی خبریں

پربھات کا ضلع ہسپتال پونچھ کا دورہ‘ زخمیوں کی عیادت

2025-05-16
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
Next Post
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈرکا سر ینگر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

شمالی کمان کے سربراہ کا ایل او سی کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.