جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

فدائین حملے کے بعد فورسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-11
in مقامی خبریں
A A
فدائین حملے کے بعد فورسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

جموں//
راجوری فدائین حملے کے پیش نظر جموں کے پونچھ‘ راجوری اور ڈوڈہ اضلاع کے قرب و جوار بالخصوص حساس اضلاع میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔
جموں صوبے میں جہاں ناکوں کے جال کو مزید توسیع دی گئی ہے وہیں حساس مقامات پر سیکورٹی کی نفری میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور انہیں مزید چوکنا بھی رکھا گیا ہے ۔
دریں اثنا یوم آزادی کے پیش نظر وادی میں بھی سیکورٹی فورسز کو مزید چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ۔
یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے بتایا کہ راجوری میں فوجی کیمپ پر فدائین حملے کے بعد صوبے بھر میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعض مقامات پر سیکورٹی فورسز اہلکار سکوٹر سواروں کو روک کر ان کے بیگوں کی تلاشی لے رہے تھے ۔
نامہ نگار نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اہلکار مشکوک نظر آنے والے راہگیروں کو بھی روک کر ان کی جامہ تلاشی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں اپنی اپنی منزلوں کی طرف جانے کی اجازت دیتے تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ شہر جموں میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔
دریں اثنا جموں کے راجوری ، پونچھ اور ڈوڈہ اضلاع میں بھی سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے معاونین کے خلاف راجوری اور پونچھ اضلاع میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے تاکہ امکانی حملوں کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے ۔
ادھر یوم آزادی کے پیش نظر وادی کشمیر میں بھی سیکورٹی فورسز کو چوبیس گھنٹے مستعد رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے کئی اہم چوراہوں پر ناکے لگا دیے ہیں جہاں وہ مسافر بردار گاڑیوں کی تلاشی کرتے ہیں اور مسافروں کے شناختی کارڈ بھی چیک کر کے ان سے پوچھ گچھ بھی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ناکوں پر خاص طور پر دوپہیہ والی گاڑیوں جیسے موٹر سائیکل سواروں کو روکا جاتا ہے اور ان سے زیادہ ہی باریک بینی سے پوچھ تاچھ کی جاتی ہے ۔
ذرائع نے کہا کہ کئی مقامات پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات ہے ۔ایک ناکے پر تعینات ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ایسا احتیاطی طور پر کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں جنگجوؤں کی نقل و حمل کو روکنے او رعام لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ایسے اقدام کرنے پڑتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر، جموں شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

Next Post

لیول۶ کی اَسامیوں کیلئے زبانی ٹیسٹ اور اِنٹرویو کو ختم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
لیول۶ کی اَسامیوں کیلئے زبانی ٹیسٹ اور اِنٹرویو کو ختم

لیول۶ کی اَسامیوں کیلئے زبانی ٹیسٹ اور اِنٹرویو کو ختم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.