ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں وکشمیر اینٹی کرپشن بیورو نے سال 2020 سے لے کر ابتک دو سو کیس درج کئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-09
in تازہ تریں
A A
ٹنگمرگ میں اینٹی کرپشن بیورو نے کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا

ACB

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

سرینگر/۹اگست
جموں وکشمیر اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی ) نے راشی آفیسران اور اہلکاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے ۔
سال 2020 سے لے کر ابتک ملوثین کے خلاف 200 کیس درج کئے گئے ۔
یو این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی ) کی کارکردگی پچھلے دو برسوں کے دوران قابل ستائش رہی ۔
ذرائع نے بتایا کہ اے سی بی نے راشی آفیسران اور اہلکاروں کے خلاف جو جنگ شروع کی اس کے اب بار آور نتائج سامنے آرہے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو نے سال 2020 سے لے کرا بتک انسداد رشوت ستانی کے دو سو کیس درج کئے اور متعدد کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ بھی دائر کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سال 2020 میں 71، سال 2021 میں 61 جبکہ باقی مقدمات امسال کے اگست مہینے تک درج کئے جاچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو کو جموں وکشمیر انتظامیہ نے مکمل اختیار ات دئے ہیں اور جہاں بھی شکایت موصول ہوتی ہے تو وہاں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر راشی آفیسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے اور سب کچھ آزاد گواہوں کی موجودگی میں کیا جاتا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ چونکہ وادی کشمیر میں رشوت کا بازار گرم ہے اور کام نپٹانے کی خاطر اکثر اوقات آفیسران اور اہلکار عوام الناس سے رشوت طلب کر تے ہیں جس کے پیش نظر اب اینٹی کرپشن بیورو نے خصوصی نمبرات بھی منظر عا پر لائے ہیں اور لوگوں سے تلقین کی جارہی ہیں کہ جہاں پر بھی آپ کو رشوت کا تقاضہ کیا جائے تو فوری طورپر اے سی بی کے ساتھ رابط قائم کریں تاکہ ملوث اہلکار کے خلاف انسداد رشوت ستانی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں کے دوران اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے راشی آفیسران و اہلکاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں متوقع ہے ۔
بتادیں کہ امسال اینٹی کرپشن بیورو نے تحصیلدار سے لے کر انجینئروں کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے ۔
عوامی حلقوں نے اے سی بی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ راشی آفیسران کے خلاف ایف آئی آر کے ساتھ ساتھ اُن کی جائیداد کو بھی ضبط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وادی کشمیر میں اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر تیزاب حملہ:متاثرہ خاتون نے مرکزی ملزم کی شناخت کی

Next Post

نتیش کمار…پانی میں رہ کر مگر مچھ سے بیر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

نتیش کمار…پانی میں رہ کر مگر مچھ سے بیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.