جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سرینگر تیزاب حملہ:متاثرہ خاتون نے مرکزی ملزم کی شناخت کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-09
in تازہ تریں
A A
تیز اب حملے سے متاثرہ خاتون سرینگر کیلئے سٹینڈنگ کونسل مقرر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

سرینگر/۹ اگست
سرینگر کی ایک خاتون‘جس پر یکم فروری کو شادی کی تجویز کو مسترد کرنے پر تیزاب سے حملہ کیا گیا تھا‘ نے اس معاملے کے مرکزی ملزم سجاد احمد راتھر کو یہاں کی ایک عدالت میں شناخت کیا اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔یہ بات حکام اور اس کے وکیل نے منگل کو بتائی۔
متاثرہ خاتون کے وکیل میر نوید گل نے بتایا کہ اپنے والدین اور دوستوں کے ساتھ، خاتون پیر کو صبح ساڈھے گیارہ بجے عدالت میں پیش ہوئی اور دفاعی وکلاءکی جانب سے اس پر مکمل جرح کی گئی جو شام ساڈھے چار بجے تک جاری رہی۔
خاتون چنئی کے ایک آنکھوں کے اسپتال میں زیر علاج تھی۔ حکام نے بتایا کہ وہ ایک گواہ کے طور پر اپنا بیان ریکارڈ کرنے اور راتھر کو اس شخص کے طور پر شناخت کرنے کےلئے پیش ہوئی جس نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینکا تھا۔
گل نے کہا کہ خاتون استغاثہ کے ان گواہوں میں سے ایک تھی جن کا چارج شیٹ میں ذکر کیا گیا ہے، جسے پولیس نے سری نگر شہر کے مرکز میں پیش آنے والے واقعے کے تین ہفتوں کے اندر اندر داخل کیا تھا۔
وکیل نے کہا”ہم چارج شیٹ میں مذکور کچھ اور گواہوں کو حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کے بعد استغاثہ اپنی حتمی دلیل پیش کرے گا۔ ہم جلد انصاف کی امید کر رہے ہیں“۔
جموں کشمیر پولیس نے تین لوگوں کے خلاف ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی تھی۔ راتھر اور محمد سلیم کمار عرف طوطااور ایک نابالغ۔ پولیس نے نابالغ کے ساتھ ترمیم شدہ جووینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ایکٹ کے مطابق بالغ ہونے کےلئے استدعا کی ہے، جس کے تحت۶۱۔۸۱ سال کی عمر کے نوجوانوں پر تعزیرات ہند (آئی پی سی) کے تحت مقدمہ چلایا جا سکتا ہے‘اگر ان پر سنگین جرائم کا الزام ہے۔
ملزمان پر آئی پی سی کی دفعہ۰۲۱بی (مجرمانہ سازش) اور۶۲۳ اے(رضاکارانہ طور پر تیزاب کے استعمال سے شدید چوٹ پہنچانا) کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ ملزمان کو فوری اور مثالی سزا کو یقینی بنانے اور اس طرح کے ’وحشیانہ‘ رجحانات رکھنے والوں کو روکنے کےلئے واقعے کے تین ہفتوں کے اندر چارج شیٹ دائر کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ان دفعات کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہے اور کم از کم ۰۱ سال کی قید ہے، لیکن استغاثہ زیادہ سے زیادہ کے لیے دباو ¿ ڈال رہا ہے تاکہ یہ روک تھام کا کام کرے۔
خاتون کو اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ خصوصی علاج کے لیے چنئی منتقل کیا گیا۔ یہ اخراجات ایک تاجر سے سیاستدان بنے، جو اپنا نام ظاہر نہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں‘نے برداشت کئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

Next Post

جموں وکشمیر اینٹی کرپشن بیورو نے سال 2020 سے لے کر ابتک دو سو کیس درج کئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال
تازہ تریں

امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال

2025-07-03
Next Post
ٹنگمرگ میں اینٹی کرپشن بیورو نے کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا

جموں وکشمیر اینٹی کرپشن بیورو نے سال 2020 سے لے کر ابتک دو سو کیس درج کئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.