منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بھارتی ٹیم اب بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف شکست بھلانے کی کوشش کررہی ہے: راشد لطیف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-05
in کھیل
A A
بھارتی ٹیم اب بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف شکست بھلانے کی کوشش کررہی ہے: راشد لطیف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

لاہور//
28 اگست کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بلاک بسٹر ایشیاء کپ 2022ء میں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ روایتی حریف تقریباً 10 مہینوں کے بعد اسی مقام پر واپس آئیں گے کیونکہ آخری بار دونوں ٹیمیں 2021ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مدمقابل ہوئی تھیں جہاں بابر اعظم کی ٹیم نے ہندوستان کے خلاف 10 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔
اس کے بعد سے ہندوستان نے نئے کپتان روہت شرما کی قیادت میں اس فارمیٹ میں اپنے نقطہ نظر میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں لیکن پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف کا ماننا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 10 وکٹوں کی بڑی شکست نے ہندوستانی ٹیم کو ’بہت نقصان‘ پہنچایا۔ راشد لطیف نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ورلڈ کپ بھارتی ٹیم کے ذہن میں ہوگا، وہ اسے سیریز بہ سیریز لے رہے ہیں، یہ بات قابل غور ہے کہ ہر سیریز کے ساتھ ٹیمیں بدل رہی ہیں، ان کی توجہ ایشیا کپ پر ہوگی، پاکستان کے خلاف شکست نے ہندوستانی ٹیم کو بہت نقصان پہنچایا، اس لیے وہ اس سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
راشد لطیف کا کہنا تھا کہ آپ جتنی چاہیں سیریز کھیل سکتے ہیں لیکن ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ بہت اہم رہتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستانی ٹیم، بورڈ، انتظامیہ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ پر خاصی توجہ دے گی۔ وہ ایشیاء کپ جیتنا چاہیں گے اور اگر تمام کھلاڑی ہندوستان کے لیے دستیاب ہوں تو وہ فیورٹ ہو سکتے ہیں۔ 53 سالہ سابق قومی کپتان نے اعتراف کیا کہ ماضی میں دونوں روایتی حریفوں کے درمیان میچز میں بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری تھا لیکن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی تازہ ترین فتح نے انہیں زبردست حوصلہ دیا۔
راشد لطیف نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حالات ان کے مطابق ہیں، بھارت پاکستان کے خلاف میچ میں اپنا سب کچھ دے گا، انہوں نے گزشتہ 20 سالوں میں دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والے میچز پر غلبہ حاصل کیا ہے لیکن پاکستان نے اپنے آخری میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی لہذا منصوبہ بندی اس حوالے سے کی جائے گی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نوجوان بالر نسیم شاہ دی ہنڈریڈ کے دوسرے ایڈیشن سے دستبردار

Next Post

ٹیم انڈیا کی نظر ویسٹ انڈیز اور پاکستان دونوں کو پٹخنی دینے پر، ہم بنیں گے نمبر-1

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
دلچسپ مقابلے میں ہندوستان کی تین رن سے جیت

ٹیم انڈیا کی نظر ویسٹ انڈیز اور پاکستان دونوں کو پٹخنی دینے پر، ہم بنیں گے نمبر-1

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.