نئی دہلی//
ٹیم انڈیاویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔ بچے دو میچ کل سے ہونے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم اگر چوتھا میچ جیت لیتی ہے، تو سیریز پر قبضہ بھی کرلے گی۔
روہت شرما کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں کمال کی کارکردگی پیش کی ہے۔ ٹیم 5 میچوں کی سیریز میں 1-2 سے آگے ہے۔ اگلے 2 میچ امریکہ میں ہونے ہیں۔ کل ہونے والے میچ کو اگر ہندوستان جیت لیتا ہے، تو وہ سیریز پر قبضہ بھی کرلے گا۔
ٹیم انڈیا نے اس سے پہلے شکھر دھون کی قیادت میں ونڈے سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 68 رنوں سے جیتا تھا، لیکن میزبان ویسٹ انڈیز نے دوسرا میچ 5 وکٹ سے جیت کر شاندار واپسی کی تھی۔ ہندوستانی ٹیم نے تیسرا ٹی20 سات وکٹ سے جیتا۔
ٹیم انڈیا اگر چوتھا ٹی20 جیت لیتی ہے، تو نہ صرف سیریز پر قبضہ کرے گی، بلکہ پاکستان کا ایک بڑا ریکارڈ بھی توڑ دے گی۔ ابھی ہندوستان اور پاکستان دونوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے زیادہ 15-15 ٹی20 انٹرنیشنل میچ جیتے ہیں۔ اب ہندوستان کے پاس نمبر-1 بننے کا موقع ہے۔
ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب تک کل 23 ٹی20 کے مقابلے کھیلے گئے ہیں۔ ٹیم انڈیا نے 15 میچ جیتے ہیں۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز کو 7 میچوں میں جیت ملی ہے۔ ایک میچ کا نتیجہ نہیں آیا ہے۔ وہیں پاکستان نے 21 میں سے 15 میچوں میں ویسٹ انڈیز کو شکست ملی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے 3 مقابلے جیتے ہیں۔ 3 کا نتیجہ نہیں نکلا ہے۔