(ایجنسیاں )
سرینگر؍۲۷نومبر
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کا اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ نامعلوم چور نقدی نکالنے میں ناکام رہنے کے بعد جے سی بی مشین اور ایک گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ملزمان نے مبینہ طور پر جے سی بی مشین کی مدد سے اے ٹی ایم کو اکھاڑنے کی کوشش کی، تاہم وہ اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی، تاہم اس وقت تک ملزمان فرار ہو چکے تھے۔
پولیس نے جے سی بی مشین اور گاڑی کو ضبط کرلیا ہے اور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مزید تحقیقات جاری ہے۔










