اتوار, نومبر 29, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ایف اے اے امتحان میں پرچہ لیک نہیں ہوا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-28
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’ایف اے اے امتحان میں پرچہ لیک نہیں ہوا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جے کے ایس ایس بی کا دفاع/’ نقل کی کوششیں ناکام بنائی گئیں‘سیاسی مفادات کیلئےحقائق کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کیا جائے‘

شیش ناگ کے حوالے سے کسی بھی تحقیقات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں ‘ عدالتی ہدایات پر عمل ہو رہا ہے : وزیر اعلیٰ

متعلقہ

سید فیصل قادری جموں و کشمیر  کے نئے ایڈووکیٹ جنرل مقرر

بی جی ایس بی یو کو ہنرمندی پر مبنی اور روزگار دوست نصاب کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت

(ندائے مشرق ڈیسک )

سرینگر؍۲۷ نومبر

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے فنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ (ایف اے اے) امتحان سے متعلق تنازعے پر جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحان میں نقل کی کوشش کو پرچہ لیک ہونے کے واقعے سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا، خاص طور پر جب ملوث افراد کو پکڑ کر ان کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہو۔

بنی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ امیدواروں میں بھرتی کے عمل کے حوالے سے بداعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سیاست دانوں کو نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، نہ کہ ان کے جذبات سے کھیلنا چاہیے۔

ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ بھرتی کے عمل پر سوال اٹھانے والے بعض افراد ماضی میں خود بھی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

عمرعبداللہ نے کہا کہ الزامات سامنے آنے کے بعد انہوں نے ایف اے اے امتحان کی تفصیلات کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ نظام نے اپنا کام کیا ہے۔

وزیرا علیٰ نے کہا، ’’نہ پرچہ لیک ہوا، نہ چوری ہوا اور نہ ہی نااہل افراد کو ملازمتیں دی گئیں۔ ہاں، بعض افراد نے امتحان میں نقل کرنے کی کوشش کی، جس کا میں اعتراف کرتا ہوں۔‘‘

عمر عبداللہ نے کہا کہ بعض افراد نے امتحانی مراکز سے سوالیہ پرچے باہر لے جانے اور وائرلیس آلات کے ذریعے نقل کرنے کی کوشش کی، تاہم ان کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں اور ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے سوال اٹھایا کہ جب جے کے ایس ایس بی کے نظام نے مبینہ بے ضابطگیوں کو کامیاب ہونے سے روک دیا تو پھر بورڈ کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے نقل کی کوششیں ناکام بنانے پر اس کی ستائش کرنے کے بجائے سوشل میڈیا پر حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ اپنی حکومت کی غلطیوں کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن سیاسی مفادات کے تحت لگائے جانے والے الزامات قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا، ’’میں اپنی غلطیاں تسلیم کرنے کے لیے تیار ہوں، بہانے نہیں بناتا اور جھوٹ کی حمایت نہیں کرتا، لیکن سیاسی فائدے کے لیے سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ میں تبدیل نہیں کروں گا۔‘‘

ادھر امرناتھ یاترا کے راستے سے متعلق تنازعے پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا کہ بعض حلقے جموں و کشمیر میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ عدالت نے۱۲ فٹ چوڑی سڑک تعمیر کرنے کی ہدایت دی ہے اور وہ اس معاملے میں کسی بھی انکوائری کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اس سے پہلے بنی علاقے کے دورے کے دوران وزیرا علیٰ نے۸ء۰۷ کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے عوام کے نام وقف کیے۔

حکام کے مطابق ان منصوبوں میں گورنمنٹ ڈگری کالج بنی میں نئی لیبارٹری بلاک اور طالبات کیلئے۵۰بستروں پر مشتمل ہاسٹل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (او پی ڈی) کمپلیکس اور ڈائیلاسز یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔

ان سہولیات کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے ساتھ دور دراز اور پہاڑی علاقوں کے رہائشیوں کو خصوصی طبی سہولیات تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

حکام نے کہا کہ یہ منصوبے دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات اور عوامی خدمات کو بہتر بنانے اور خطے کی متوازن ترقی کو فروغ دینے کے حکومتی اقدامات کا حصہ ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جی ایس بی یو کو ہنرمندی پر مبنی اور روزگار دوست نصاب کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت

Next Post

سنہا اور عمر کی خاموشی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سید فیصل قادری جموں و کشمیر   کے نئے ایڈووکیٹ جنرل مقرر
اہم ترین

سید فیصل قادری جموں و کشمیر  کے نئے ایڈووکیٹ جنرل مقرر

2026-11-28
بی جی ایس بی یو کو ہنرمندی پر مبنی اور روزگار دوست نصاب کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت
اہم ترین

بی جی ایس بی یو کو ہنرمندی پر مبنی اور روزگار دوست نصاب کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت

2026-11-28
راجناتھ سنگھ آج جموں میں ’جمہوریت بچاؤ‘ریلی سے خطاب کریںگے
اہم ترین

راجناتھ سنگھ آج جموں میں ’جمہوریت بچاؤ‘ریلی سے خطاب کریںگے

2026-11-28
سابق وزیر اور اننت ناگ کے رکن اسمبلی پیرزادہ محمد سید سپردِ خاک
اہم ترین

سابق وزیر اور اننت ناگ کے رکن اسمبلی پیرزادہ محمد سید سپردِ خاک

2026-11-28
کشمیر کے اسکولوں میں مرحلہ وار سرمائی تعطیلات کا اعلان
اہم ترین

کشمیر کے اسکولوں میں مرحلہ وار سرمائی تعطیلات کا اعلان

2026-11-28
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

سوپور سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ‘خاتون کو بھی چوٹیں

2026-11-28
سید فیصل قادری جموں و کشمیر   کے نئے ایڈووکیٹ جنرل مقرر
اہم ترین

سید فیصل قادری جموں و کشمیر  کے نئے ایڈووکیٹ جنرل مقرر

2026-11-28
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی تیز
اہم ترین

سرینگر میں موسم کی سرد ترین  رات ریکارڈ، درجہ حرارت  منفی۲ ڈگری تک پہنچ گیا

2026-11-28
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

سنہا اور عمر کی خاموشی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.