سرینگر/یکم اگست
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آگ کی دو الگ الگ وارداتوں میں کم سے کم 14 دکان اور ایک دارلعلوم کو نقصان پہنچا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے خان بازار علاقے میں دوران شب غلام محی الدین شیخ کے ‘شیخ کمپلیکس’ نامی ایک تین منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں کم سے کم 14 دکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دکانوں میں موجود مال و اسباب کو ہوئے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اسی ضلع کے عشمقام علاقے میں دوران شب ہی ایک درالعلوم کو آگ سے جزوی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ آگ لگتے ہی مقامی لوگ اور فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کر لیا لیکن دارلعلوم کی عمارت کو جزوی طور نقصان پہنچنے سے نہ بچا سکے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واردات میں دارلعلوم کے ایک طالب علم سہیل احمد کار ولد غلام نبی کار ساکن کوکر ناگ اننت ناگ معمولی زخمی ہوگیا۔آگ لگ جانے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔