جموں؍۲۶؍ اکتوبر
حکام نے بتایا کہ پیر کے روز جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ایک جنگلاتی علاقے میں دیہاتیوں کی جانب سے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع دیے جانے کے بعد سکیورٹی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاعات کی تصدیق کرنے اور علاقے میں حفاظتی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جموں و کشمیر پولیس، اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی)، فوج اور سی آر پی ایف پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم نے کرنڈی علاقے میں تلاشی مہم شروع کی۔
حکام نے بتایا کہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک کارروائی جاری تھی۔
۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )









