ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

صرف یہ ایک بات مان لیجئے!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2022-07-30
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

اجی چھوڑئے کون کیا کہہ رہا ہے اور کیا نہیں … ملک کشمیر کے ایل جی صاحب کیا کہہ رہے ہیں ‘ سرینگر میونسپلٹی والے کیا کہہ رہے ہیں …ماحولیات کے رکھ والے کیا فرما رہے ہیں … یہ سب کیا کہہ رہے ہیں اور کیا نہیں ہمیں اس سب سے کوئی مطلب نہیںہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ صاحب!وہ کیا ہے کہ یہ تو ضروری نہیں ہے اور … اور بالکل بھی نہیں ہے کہ یہ حضرات جو کہیں ہم وہ سب مان مالیں… ہول سیل میں مان لیں… سر تسلیم خم کرکے مان لیں… نہیں صاحب اتنے بھی ہم فرمانبردار اور تابعدار نہیں ہیں… نہیں ہو سکتے ہیں ۔ آپ تو جانتے ہیں کہ بڑے لوگ بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اور… اور اس لئے کرتے ہیں کہ انہیں بڑی بڑی باتیں کرنے کی عادت جو ہو تی ہے… پھر چاہے ہمارے ایل جی صاحب ہوں ‘ میونسپلٹی والے ہوںیا پھر ماحولیات کے رکھوالے ہوں … لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم ان کی ہر ایک بات کو کوڈے دان میں ڈال دیں … ایسا نہیں ہوتا ہے… ایسا نہیں ہو نا چاہئے …جیسے یہ بات کہ ہمیں ملک کشمیر کے شہر خستہ کو پالی تھین سے مکت کرنا ہے… پالی تھین سے پاک کرنا ہے ۔ آپ چاہیں تو اس ایک بات کو بھی صرف نظر کریں ‘ کسی کھاتے میں نہ لائیں لیکن…لیکن ہماری صلاح ہے کہ اس ایک بات مان لیجئے‘اس کو آپ سنجیدہ لیں… اس پر عمل کرنے کی کوشش بھی کریں کہ … کہ بات ہماری ہے‘ اپنی ہے‘ اپنے اس شہر خستہ کی ہے جو پہلے ہی خستہ حال ہے … اورپالی تھین کے استعمال اور ہول سیل میں استعمال سے اس کا حال سچ میں بے حال ہو رہا ہے اور… اور اللہ میاں کی قسم یہ ہمارے لئے کوئی اچھی خبر نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔پالی تھین کا استعمال شہر خستہ کا مستقبل خطرے میں ڈال رہا ہے … ہماری آبگاہوںکے وجود کو اس کے استعمال سے شدید خطرہ لاحق ہے کہ ویسے بھی ان آبگاہوں کا ہم نے پہلے ہی دم گھٹ کے رکھ دیا ہے … اب بھی ان میں تھوڑی سی جان باقی ہے اور … اور اگر ہم نے پالی تھین کے استعمال کو ترک کردیا تو… تو بھیا ممکن ہے کہ ہم اپنے شہر خستہ کو ماحولیاتی تباہی سے بچا سکیں اور… اور اگر آپ اپنے شہر کو بچانا چاہتے ہیں تو… تو ایک بار اس ایک بات کو پوری طرح مان لیجئے … اس پر پوری طرح عمل کیجئے ۔ پالی تھین کا استعمال روک لیجئے اور مکمل طور پر روک لیجئے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہنگامہ آرائی کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی پیر تک ملتوی

Next Post

قیادت کے دعویدار باہم گریبان

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

قیادت کے دعویدار باہم گریبان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.