ہفتہ, ستمبر 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سیاست میں سیاست؟ ہاں تو!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-26
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ہم ناشکرے ہیں!             

انہیں لڑنے دیں !

                صاحب! یہ سیاست ہے اور اگر سیاست میں سیاست نہیں ہوگی تو بھلا کس میں ہوگی؟ بتائیے نا، آپ ہی بتائیے، پھر کس میں ہوگی؟ ……. ہمارا تو یہ جاننا اور ماننا ہے کہ اگر سیاست دان کو کوئی پیدائشی حق حاصل ہے تو صرف یہ ایک حق حاصل ہے کہ وہ سیاست میں سیاست کرے۔ اتنا حق اسے ہے اور اللہ میاں کی قسم، ہونا چاہیے اور ……. اور اس لیے ہونا چاہیے کہ یہاں تو عام لوگ، آپ اور ہم، سیاست کرتے ہیں؛ سیاست میں نہیں، عام خام باتوں میں سیاست، رشتہ نبھانے میں سیاست، دوستی میں سیاست، دشمنی میں سیاست، ہمسایہ داری میں سیاست، حتیٰ کہ مذہب میں بھی سیاست اور تو اور اللہ میاں کی قسم، مسجد میں بھی سیاست کہ مساجد تو مساجد والوں کی سیاست کا گڑھ ہوتی ہیں۔تو ایسے میں اگر سیاست دان سیاست میں سیاست نہیں کرے تو پھر کہاں کرے؟ اس لیے اگر کسی کو لگتا ہے کہ اپنے گورے گورے بانکے چھورے، وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کا اسمبلی میں ریاستی درجے کی بحالی کے حوالے سے ایک اور قرارداد پیش کرنا بھی سیاست ہے تو خدا را ہمیں بتائیے کہ وزیرِ اعلیٰ بھی تو ایک انسان‘ معاف کیجئے ایک سیاست دان ہی ہیں ……. ہاں، ان کے بال سفید ہوئے ہیں، لیکن ابھی باپ کی طرح منجھے ہوئے سیاست دان نہیں بن گئے ہیں یا بن پائے ہیں، لیکن صاحب ہیں تو سیاست دان ہی اور ……. اور اس تعلق سے اگر انہوں نے بھی سیاست میں سیاست کی تو کون سا جرم کیا، کون سی خطا کی؟یہ بات وزیرِ اعلیٰ بھی جانتے ہیں اور ہم سب بھی کہ قرارداد پیش کرنے یا اسے منظور کرنے سے کچھ ہوگا نہیں کہ ……. کہ جموں و کشمیر میں وہی ہوگا جو منظور دہلی ہوگا اور اللہ میاں کی قسم، دہلی کو یہ منظور نہیں ہے ……. بالکل بھی نہیں ہے کہ جموں و کشمیر فی الحال ریاست بن جائے۔ یہ اسے قطعاً منظور نہیں ہے ……. اس لیے جموں و کشمیر فی الحال ریاست نہیں بنے گی، بالکل بھی نہیں بنے گی ……. آدھی اور نہ مکمل بنے گی۔ یہ بات دہلی جانتی ہے اور اس کو وہ مانتی بھی ہے۔رہی بات اپنے گورے گورے بانکے چھورے وزیرِ اعلیٰ کی قرارداد کی تو وہ اللہ میاں کی قسم، سیاست ہے اور کچھ نہیں۔ ایسی سیاست جو وزیرِ اعلیٰ کو کرنے کا حق ہے ……. پیدائشی حق ہے۔ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گردی:ہند پاک میں سب سے بڑا مسئلہ

Next Post

لداخ ٹریفک پولیس کا نیا یونیفارم  آسمانی نیلے کی جگہ سفید رنگ اختیار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

 ہم ناشکرے ہیں!             

2026-09-25
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

انہیں لڑنے دیں !

2026-09-24
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اسمبلی اجلاس یا…….؟

2026-09-23
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

 صرف دس دن؟             

2026-09-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

چھوٹی لکیر‘بڑی لکیر

2026-09-20
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ کا لداخ کو ’مشورہ‘

2026-09-18
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ صاحب! یہ کیا بات ہوئی ؟

2026-09-17
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حکومت کے مسائل کون حل کرے گا؟

2026-09-13
Next Post

لداخ ٹریفک پولیس کا نیا یونیفارم  آسمانی نیلے کی جگہ سفید رنگ اختیار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.