جمعہ, نومبر 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

 صرف دس دن؟             

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2026-09-22
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر کے سیاستدان‘بہترین اداکار

لاشوں پر سیاست !

    ہم اس مطالبے کے حق میں ہیں کہ اسمبلی کا خزاں اجلاس کم از کم ایک ماہ کی مدت کا ہونا چاہیے تھا۔ جس کسی کا بھی یہ مطالبہ ہے، جس کسی نے بھی ایسی مانگ یا تجویز رکھی، ہم اس کے ساتھ ہیں …….  ساتھ ساتھ ہیں۔ بھلا دس روزہ اجلاس بھی کوئی اجلاس ہوتا ہے؟ دس دن میں کیا ہوگا، کچھ بھی نہیں ہوگا، اور ان دس دنوں میں بھی ایک دن ختم ہوگیا …….  دو تین گھنٹوں میں ہی پہلے دن کی کارروائی کا قصہ تمام ہوگیا۔جس نے بھی اسمبلی کا خزاں اجلاس دس دنوں تک محدود رکھنے کی منصوبہ بندی کی، جس کسی نے بھی …….  اللہ میاں کی قسم، ہمارا جاننا اور ماننا ہے کہ اس نے لوگوں، جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی، اور …….  اور اس لیے کی کہ لوگوں کو صرف دس دن ملیں گے، صرف دس دن، اس سب سے محظوظ ہونے کے لیے جو اسمبلی میں ہوگا، ان دس دنوں میں ہوگا۔ ……. ہنگامہ ہوگا، نعرے بازی ہوگی، زندہ باد اور مردہ باد کی آوازیں گونج اٹھیں گی، ڈرامے ہوں گے، ان ڈراموں میں سیاستدان اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، ایک دوسرے کے حریف کو نیچا دکھانے کی اداکاری ہوگی، ایک دوسرے کے خلاف باتیں بولنے کی ریاکاری ہوگی۔ یہ سب کچھ ہوگا، لیکن صرف دس دنوں کے لیے ہوگا …….  اور ہمیں یقین ہے کہ بھلا دس دنوں میں بھی لوگوں کا جی نہیں بھرے گا؟ بالکل بھی نہیں بھرے گا۔لوگ سال بھر اسمبلی اجلاسوں کے انعقاد کا انتظار کرتے رہتے ہیں، انہیں شدت سے ان اجلاسوں کا انتظار رہتا ہے، اور جب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں تو …….  تو لوگوں کو کیا ملا؟ صرف دس دن! جو یقینا ًان کے ساتھ ناانصافی ہے۔لیکن وہ کہتے ہیں نا کہ جو ہونا تھا، وہ ہوا …….  اب اس میں کچھ نہیں کیا جا سکتا کہ دس دن، دس دن ہی رہیں گے، ان میں اضافہ نہیں ہوگا۔اس لیے ہمارا لوگوں کو مشورہ ہے، پرخلوص مشورہ، کہ وہ ان دس دنوں پر ہی اکتفا کریں ……. اس امید کے ساتھ کہ …….  کہ انہیں سیاستدان، جموں و کشمیر کے سیاستدان، ان دس دنوں کے دوران مایوس نہیں کریں گے، بالکل بھی نہیں کریں گے۔ ہے نا؟

۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پانچ روزہ تعلیمی ہفتہ: بچوں کو آرام بھی چاہیے، مگر حساب بھی ضروری ہے         

Next Post

’تمام ارکان متحد ہوکر ریاستی حیثیت کی بحالی کامطالبہ کریں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

کشمیر کے سیاستدان‘بہترین اداکار

2026-11-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لاشوں پر سیاست !

2026-11-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لداخ اور ہم

2026-11-17
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ہم بے روزگاری میں تو آگے ہیں! 

2026-11-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ رشک ہے اور نہ حسد

2026-11-14
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ الزام تراشیاں کسی کام کیں نہیں

2026-11-13
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ گھنٹہ گھرہے تاج محل نہیں!

2026-11-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ٹریفک پولیس یا مارل پولیس!

2026-11-11
Next Post
جموں میں مین اسٹریم سیاسی جماعتوں آل پارٹی میٹنگ

’تمام ارکان متحد ہوکر ریاستی حیثیت کی بحالی کامطالبہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.