بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

عازمین حج کی میڈیکل جانچ کی مدت میں توسیع،اب 30ستمبر تک جانچ کرا سکتے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-16
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا

کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو

نئی دہلی،15 ستمبر (یو این آئی) دلی سرکار کے 25 اسپتالوں میں جاری حج 2027 کے لیے منتخب عازمین حج کی پہلے مرحلے کی ابتدائی صحت جانچ اور فٹنس سر ٹیفکیٹ کے حصول اور حج کمیٹی میں جمع کرنے کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے۔دلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی طرف سے جاری پریس بیانیے کے مطابق اب عازمین حج اس ماہ کی آخری تاریخ یعنی 30 ستمبر تک کسی بھی سرکاری اسپتال سے حج کمیٹی آف انڈیا کے مقررہ پروفارمے میں فٹنس سر ٹیفکیٹ حاصل کر نے کے بعد یکم اکتوبر تک اپنی فٹنس سر ٹیفکیٹ اور حج اخراجات کی پیشگی رقم کی رسید،حج کمیٹی آف انڈیا کے پورٹل پر اپلوڈ کر سکتے ہیں یا دلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر،حج منزل میں جمع کراسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری سرکلر نمبر گیارہ کے مطابق غیر ملکوں میں مقیم عازمین حج اپنے رہائشی ملک میں ترجیحی طور پر کسی سرکاری اسپتال سے حاصل کردہ فٹنس سرٹیفکیٹ اپلوڈ کر سکتے ہیں۔
واضح ہو کہ میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے لیے متعینہ طبی جانچ مثلاً سی بی، ٹی، ایل ایف ٹی،کے ایف ٹی، سینے کا ایکسرے،بلڈ شوگر اور ای سی جی کی رپورٹ صر ف سرکاری اسپتالوں،سرکاری جانچ مراکز سے ہی کرانا لازمی ہے۔ کسی پرائیویٹ اسپتال یا پرائیویٹ لیب کی رپورٹ قابلِ قبول نہیں ہوگی۔
دلی کے عازمین حج کے لیے حکومت دلی نے 25 سرکاری اسپتالوں میں انتظامات کو یقینی بنایا ہے۔ان اسپتالوں میں ایل این جی پی اسپتال،دلی گیٹ، سی ٹی بی اسپتال،شاہدرہ، جی بی پنتھ ہسپتال،دلی گیٹ، ہیڈ گوار اسپتال،جگ پرویش اسپتال، ارونا آصف علی اسپتال، مدن موہن مالویہ اسپتال وغیرہ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ بھی کسی دُوسرے سرکاری اسپتال سے میڈیکل جانچ اور فٹنس سر ٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ان اسپتالوں میں ایک دن میں عازمین حج کی مخصوص تعداد کو ہی رجسٹر کیا جاتا ہے اس لیے عازمین صبح 9 بجے تک میڈیکل اسکریننگ سرٹیفکیٹ کا ابتدائی حصہ خود بھر کر اپنے اصل آدھار کارڈ اور اس کی فوٹو کاپی اور اپنے8 یا10 فوٹو کے ساتھ اسپتالوں میں رپورٹ کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مسافروں پر زیادہ ادائیگی کے لیے دباؤ ڈالنے کی پاداش ریپیڈو پر 10 لاکھ کا جرمانہ

Next Post

دفاعی شعبے میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے آسان ہوگی راہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا
قومی خبریں

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا

2026-09-16
کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو
قومی خبریں

کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو

2026-09-16
کشاؤ پروجیکٹ سے دہلی کو ملے گا 109.9 ایم سی ایم اضافی پانی: ریکھا گپتا
قومی خبریں

کشاؤ پروجیکٹ سے دہلی کو ملے گا 109.9 ایم سی ایم اضافی پانی: ریکھا گپتا

2026-09-16
دفاعی شعبے میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے آسان ہوگی راہ
قومی خبریں

دفاعی شعبے میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے آسان ہوگی راہ

2026-09-16
قومی خبریں

مسافروں پر زیادہ ادائیگی کے لیے دباؤ ڈالنے کی پاداش ریپیڈو پر 10 لاکھ کا جرمانہ

2026-09-16
قومی خبریں

ڈاکٹر جتیندر سنگھ بدھ کو اسپیشل کیمپین 6 کے ویب پورٹل کا کریں گے افتتاح

2026-09-16
قومی خبریں

ریلوے بورڈ کی ہدایت: تمام ہیلتھ یونٹس میں پینل میں شامل اسپتالوں کی فہرست آویزاں کی جائے گی

2026-09-16
قومی خبریں

ورونا ایلیویٹڈ راہداری سے آسان ہوگا وارانسی کا ٹریفک نظام

2026-09-16
Next Post
دفاعی شعبے میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے آسان ہوگی راہ

دفاعی شعبے میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے آسان ہوگی راہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.