بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مسافروں پر زیادہ ادائیگی کے لیے دباؤ ڈالنے کی پاداش ریپیڈو پر 10 لاکھ کا جرمانہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-16
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو

کشاؤ پروجیکٹ سے دہلی کو ملے گا 109.9 ایم سی ایم اضافی پانی: ریکھا گپتا

نئی دہلی، 15 ستمبر (یو این آئی) صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی (سی سی پی اے) نے بکنگ کے دوران صارفین کو زیادہ ادائیگی کے لیے دباؤ ڈالنے والے گمراہ کن پیغامات اور ناپسندیدہ طریقے اپنانے پر ریپیڈو کو چلانے والی کمپنی روپین ٹرانسپورٹیشن سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
سرکاری معلومات کے مطابق سی سی پی اے کو ریپیڈو ایپ پر زیادہ پیسے دینے کے لیے سواری کو ترغیب دینے اور اصل کرائے پر ڈرائیور کی جانب سے سواری قبول نہ کرنے جیسے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اصل کرایہ طے ہونے کے بعد زیادہ ادائیگی کے لیے اس طرح کے پیغامات دینا صارف کے ذہن میں یہ غلط فہمی پیدا کرتا ہے کہ اضافی رقم دینے سے ہی گاڑی ملنے کا امکان ہے۔
سی سی پی اے نے ریپیڈو کے ‘اپنی قیمت طے کریں’ کے آپشن کی بھی جانچ کی اور پایا کہ قیمت بڑھانے پر سبز رنگ میں سواری ملنے کے زیادہ امکان کا پیغام دکھایا جاتا تھا جبکہ قیمت گھٹانے پر سرخ یا نارنجی رنگ میں تنبیہ دی جاتی تھی۔ قیمت بڑھانے کے لیے سلائیڈر میں زیادہ جگہ دینے کو اتھارٹی نے صارف کے فیصلے کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ بکنگ کے وقت دکھایا گیا کرایہ، فاصلہ، وقت، ٹریفک، ٹول اور ڈرائیور کو واجب الادا رقم جیسے عوامل کو مدِ نظر رکھنا ضروری ہے، اس لیے سفر شروع ہونے سے پہلے سواری کے لیے اضافی رقم کو ‘ٹپ’ کے طور پر تجویز کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ موٹر وہیکل ایگریگیٹر گائیڈ لائنز 2025ء کے مطابق ٹپ دینے کی سہولت سفر مکمل ہونے کے بعد ہی فراہم کی جانی چاہیے۔
سی سی پی اے نے ریپیڈو کے اس دلیل کو بھی مسترد کر دیا کہ اضافی ادائیگی سے سواری ملنے کے امکان پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ اتھارٹی نے کہا کہ ریپیڈو نے اضافی رقم دینے سے سواری ملنے کے امکانات بڑھنے کے دعوے کی حمایت میں کوئی اعداد و شمار پیش نہیں کیے ہیں، اس لیے اس کا یہ دعویٰ غیر ثابت شدہ اور گمراہ کن ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈاکٹر جتیندر سنگھ بدھ کو اسپیشل کیمپین 6 کے ویب پورٹل کا کریں گے افتتاح

Next Post

عازمین حج کی میڈیکل جانچ کی مدت میں توسیع،اب 30ستمبر تک جانچ کرا سکتے ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو
قومی خبریں

کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو

2026-09-16
کشاؤ پروجیکٹ سے دہلی کو ملے گا 109.9 ایم سی ایم اضافی پانی: ریکھا گپتا
قومی خبریں

کشاؤ پروجیکٹ سے دہلی کو ملے گا 109.9 ایم سی ایم اضافی پانی: ریکھا گپتا

2026-09-16
دفاعی شعبے میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے آسان ہوگی راہ
قومی خبریں

دفاعی شعبے میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے آسان ہوگی راہ

2026-09-16
قومی خبریں

عازمین حج کی میڈیکل جانچ کی مدت میں توسیع،اب 30ستمبر تک جانچ کرا سکتے ہیں

2026-09-16
قومی خبریں

ڈاکٹر جتیندر سنگھ بدھ کو اسپیشل کیمپین 6 کے ویب پورٹل کا کریں گے افتتاح

2026-09-16
قومی خبریں

ریلوے بورڈ کی ہدایت: تمام ہیلتھ یونٹس میں پینل میں شامل اسپتالوں کی فہرست آویزاں کی جائے گی

2026-09-16
قومی خبریں

ورونا ایلیویٹڈ راہداری سے آسان ہوگا وارانسی کا ٹریفک نظام

2026-09-16
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

مسعود اظہر پر انعام:محض ڈرامہ اور جعلی اعلان:بھارت

2026-09-16
Next Post

عازمین حج کی میڈیکل جانچ کی مدت میں توسیع،اب 30ستمبر تک جانچ کرا سکتے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.