جموں؍۱۱ ستمبر
جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں سکیورٹی فورسز نے جمعہ کو بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق مذکورہ شخص کو ہیرانگر سیکٹر کے بوبیا علاقے میں سرحدی فینسنگ کے قریب ایک اگلے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
قابلِ اعتماد ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شخص پاکستانی شہری ہے اور اس کی عمر تقریباً۶۰ سے۶۵ سال کے درمیان ہے۔
ذرائع کے مطابق اسے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کی شناخت، سرحد عبور کرنے کے حالات اور علاقے میں اس کی موجودگی کے مقصد سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
۔۔۔۔










