جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

فلم فیسٹیول…… بس ایک بات!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-11
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غضب کیا، جو ترے وعدے پہ اعتبار کیا

یہ کیسا لہجہ ہے ؟

                چلئے صاحب، بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا خاتمہ بالخیر ہو گیا…… اللہ میاں کی قسم، ہمارے تو کان پک گئے تھے‘ کئی ہفتوں نہیں بلکہ مہینوں سے پک گئے تھے…… ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے اپنے کشمیر میں کچھ اور ہو ہی نہیں رہا ہے…… اور سچ بھی یہی ہے کہ کچھ اور ہو بھی نہیں رہا تھا کہ ساری توانائی‘ ساری توجہ اس فیسٹیول پر مرکوز تھی۔نہیں جناب، ہم کون ہوتے ہیں اس پر اعتراض کرنے والے؟ ہمیں اس پر کوئی اعتراض تھا، نہ ہے اور نہ ہوسکتا ہے…… الٹا ہم تو خوش ہیں‘ اس بات پر خوش ہیں جو باتیں اس فیسٹیول کے دوران کی گئیں‘ کشمیر کے حوالے سے‘ کشمیر کی خوبصورتی کے حوالے سے‘ کشمیر میں فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے حوالے سے‘ کشمیر کی کہانیاں دنیا کے سامنے لانے کے حوالے سے…… ہم ان سب باتوں سے خوش ہیں‘ اس لئے جناب، آپ کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ ہمیں فلم فیسٹیول پر کوئی اعتراض تھا…… جناب، بالکل بھی کوئی اعتراض نہیں تھا…… اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی نہیں ہوگا…… گرچہ آنے والا کل کسی نے نہیں دیکھا ہے‘ بالکل بھی نہیں دیکھا ہے……لیکن صاحب، البتہ ہم نے یہ ضرور دیکھا کہ بہت سارے لوگ یہاں آئے…… فلم انڈسٹری سے جڑے لوگ…… یہاں آکر بڑی اچھی اچھی باتیں بھی کیں‘ سرکاری مہمان نوازی کا لطف بھی اٹھایا‘ سرکاری مراعات اور رعایات بھی حاصل کیں‘ شوٹنگ کرکے خوش و خرم ہو کر واپس بھی چلئے گئے اور…… اور جب ان کی تخلیقات پردۂ سیمیں پر جلوہ افروز ہوئیں تو…… تو کیا دیکھا؟ ہم اور آپ نے یہ دیکھا کہ کس طرح کشمیریوں کو‘ کشمیریوں کے سماج اور پورے معاشرے کو ولن کے طور پر پیش کیا گیا……فلم فیسٹیول کے دوران بھی آپ کے اور ہمارے بارے میں اچھی باتیں کی جارہی ہیں…… تعریفوں کے پل باندھے جارہے ہیں…… ہم تو صاحب زیادہ کچھ نہیں کہیں گے‘ سوائے اس ایک بات کے کہ جناب، آپ یہاں آئے‘ سر آنکھوں پر…… آپ نے ہماری مہمان نوازی کا لطف اٹھایا‘ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے…… آپ نے اچھی اچھی باتیں کیں‘ بڑے بڑے وعدے اور دعوے بھی کئے……ہم سے وعدوں اور دعوؤں کی ایک تاریخ ہے‘ جس کی اپنی ایک تاریخ ہے…… اس لئے اگر آپ بھی اپنے ان وعدوں اور دعوؤں پر پورا نہیں اترتے ہیں تو…… تو اللہ میاں کی قسم، کوئی غم نہیں‘ ہمیں اس کی عادت ہے……لیکن…… لیکن صاحب، بس ایک بات کا دھیان رکھ لیجئے کہ اگر آپ ہمارے لئے کچھ اچھا نہیں کرسکتے ہیں تو برا بھی نہ کیجئے، جیسا بالی ووڈ کے کچھ ایک فلم سازوں نے حالیہ برسوں میں کیا ہے۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

Next Post

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

غضب کیا، جو ترے وعدے پہ اعتبار کیا

2026-09-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ کیسا لہجہ ہے ؟

2026-09-09
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمسایہ ملک کرکٹ کھیلنا بند کرے!

2026-09-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ کی صفائی

2026-09-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اس سے بھی آگے جہاں اور ہے

2026-09-05
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سیاست: کشمیر کی سیاست!

2026-09-04
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ تو غلط بات ہے!          

2026-09-03
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پہلے بجلی ہو تو سہی!

2026-09-02
Next Post

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.