نئی دہلی// اولمپک گولڈ جیتنے والے اور عالمی چمپئن شپ سلور جیتنے والے جیولن تھرو کھلاڑی نیرج چوپڑا نے چوٹ کے خدشات کی وجہ سے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز سے ہٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے ان گیمز میں ہندوستان کی تمغہ کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
نیرج کو امریکہ کے یوجین میں عالمی چیمپئن شپ کے دوران ہلکی چوٹ لگی تھی اور پیر کو ایم آر آئی اسکین کے بعد دولت مشترکہ کھیلوں سے ہٹ جانے کا فیصلہ کیا ۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا کے صدر عادل سماری والا نے کہا کہ نیرج نے فیڈریشن سے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کو بتانے کی درخواست کی ہے کہ وہ برمنگھم گیمز میں ہندوستانی دستے کے پرچم بردار نہیں بن سکیں گے۔
برمنگھم کامن ویلتھ گیمز شروع ہونے سے صرف دو دن قبل کھیلوں سے ہٹ جانے والے ہندوستان کے اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کو ایک ماہ آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل راجیو مہتا نے کہا، "نیرج نے آج صبح امریکہ سے فون کرکے بتایا کہ وہ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔”
مہتا نے کہا کہ ورلڈ چمپئن شپ میں شرکت کے بعد نیرج کا پیر کو ایم آر آئی اسکین کرایا گیا جس کے بعد ان کی میڈیکل ٹیم نے انہیں ایک ماہ آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
آئی او اے نے ٹویٹ کیا، "نیرج اپنی فٹنس کے خدشات کی وجہ سے کامن ویلتھ گیمز میں اپنے ٹائٹل کا دفاع نہیں کر سکیں گے۔ ہم ان کی جلد صحت یابی کی امید کرتے ہیں اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔