پیر, اکتوبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آزادی کی جدوجہد سے لے کر آئینی وعدوں کو برقرار رکھنے تک وکلا کی ذمہ داری جاری ہے: چیف جسٹس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-16
in قومی خبریں
A A
نالسر کے لاء گریجویٹس کے خلاف بار کونسل کے حکم پر سی جے آئی کا سخت تبصرہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

نئی دہلی، 15 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریہ کانت نے ہفتے کے روز ملک کی جدوجہدِ آزادی میں وکلا کے تاریخی کردار کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ملنے کے ساتھ قانون کے پیشے کی ذمہ داری ختم نہیں ہوئی، بلکہ اس کی نوعیت بدل گئی ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ ہندوستان کی تحریکِ آزادی کا قانون سے گہرا اور دیرپا تعلق رہا ہے۔ ملک کے عظیم ترین رہنماؤں اور جدید ہندوستان کے معماروں میں سے کئی قانون کے پیشے سے ہی وابستہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوآبادیاتی حکومت کو چیلنج کرنے سے لے کر آزاد ہندوستان کے آئینی نقطہ نظر کو شرمندہ تعبیر کرنے اور انصاف کی رسائی ہر فرد، بالخصوص بے سہارا اور محروم طبقے تک یقینی بنانے کی ذمہ داری آج بھی وکلا پر ہے۔
مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا بالخصوص ذکر کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا تحریکِ آزادی کے صرف تماشائی نہیں تھے، بلکہ اس کا اٹوٹ حصہ تھے۔ انہوں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل، موتی لال نہرو، بال گنگادھر تلک، لالا لاجپت رائے، ڈاکٹر راجندر پرساد، نہرو، سی راجگوپال آچاری، چترنجن داس، بھولابھائی دیسائی، ایم جی راناڈے اور درگابائی دیشمکھ کی بے مثال خدمات کو بھی یاد کیا۔
یہ وضاحت کرتے ہوئے کہ وکلا تحریکِ آزادی میں سب سے آگے کیوں رہے، چیف جسٹس نے کہا کہ نوآبادیاتی حکومت کے خلاف لڑائی صرف سیاسی تحریکوں سے ہی نہیں، بلکہ عرضیوں، عوامی بحث و مباحثے اور قانون کی زبان سے بھی لڑی گئی تھی۔ وکلا کے پاس اپنی تربیت کی وجہ سے اصول و ضوابط سے آگے دیکھ کر یہ سوال کرنے کی صلاحیت تھی کہ آیا اقتدار کا استعمال اصولوں کے مطابق ہو رہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد اس ذمہ داری کی نوعیت بدل گئی اور اب اہم چیلنج آئینی تصور کو حقیقت میں بدلنا اور عدالت تک محروم طبقے کی آواز پہنچانا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آج ذمہ داری اس آئینی وعدے کو زندہ رکھنے کی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جن کے پاس اپنے حقوق کا دعویٰ کرنے کے وسائل یا آواز نہیں ہے۔ انہوں نے دفعہ 21 کی توسیعی تشریح کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح عدالتی تشریحات سے وقار، صاف ستھرے ماحول اور مفت قانونی امداد کے حقوق کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کام میں قانونی برادری کا اہم تعاون رہا ہے۔
نوجوان وکلا سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے شدید مسابقتی ماحول اور وکالت کی ابتدائی چیلنجز کو تسلیم کیا، لیکن ساتھ ہی ان کی علمی صلاحیت اور انصاف کے تئیں عزم پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے نوجوان وکلا کو یاد دلایا کہ جدوجہدِ آزادی کے وقت سے بار کی اٹھائی گئی ذمہ داری جلد ہی ان کے کندھوں پر ہوگی۔ انہوں نے بار اور بینچ دونوں کی جانب سے نوجوان ارکان کو رہنمائی اور مواقع فراہم کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جو فاصلہ طے کرنا باقی ہے، وہ ان کا ہے اور پوری قانونی برادری ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سخت سکیورٹی بندوبست کے درمیان لال قلعہ پر نظر آیا یوم آزادی کا جوش وخروش

Next Post

یومِ آزادی کے موقع پر ‘وندے ماترم’ کی بے حرمتی کرنے پر ملک سے معافی مانگے کانگریس: بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا
قومی خبریں

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

2026-10-10
پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ
قومی خبریں

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

2026-10-10
ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،
قومی خبریں

ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،

2026-10-10
جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا
قومی خبریں

جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا

2026-10-10
سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ
قومی خبریں

سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ

2026-10-10
قومی خبریں

دہلی اسمبلی میں ننھے ماحولیاتی محافظین کی گونج، نیشنل چلڈرنس انوائرنمنٹ پارلیمنٹ، 2026 میں بیداری سے عمل کی جانب پیش قدمی

2026-10-10
قومی خبریں

خلا کے شعبے میں نجی شراکت داری سے نوجوانوں کے لیے مواقع میں اضافہ: جتیندر سنگھ

2026-10-10
دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند
اہم ترین

دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند

2026-10-10
Next Post
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس

یومِ آزادی کے موقع پر 'وندے ماترم' کی بے حرمتی کرنے پر ملک سے معافی مانگے کانگریس: بی جے پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.