بدھ, اگست 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انوج راوت اور آرین گور کی شاندار بلے بازی، پرانی دلّی 6 کی سات وکٹ سے جیت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-12
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز نے آئی سی سی کے ون ڈے ورلڈ کپ فارمیٹ میں تبدیلی پر ناراضگی کا اظہار کیا

اولمپک کوٹے کے لیے آئی ایف اے ایف فلیگ فٹبال ورلڈ چیمپئن شپ 13 اگست سے ہوگی شروع

نئی دہلی، 11 اگست (یواین آئی) انوج راوت اور آریان گور کی شاندار بلے بازی کی بدولت پرانی دلّی 6 نے دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2026 میں آؤٹر دہلی واریئرز کو سات وکٹ سے آسانی سے شکست دے دی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آؤٹر دہلی واریئرز نے شاندار آغاز کیا۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر پریانش آریہ نے 19 گیندوں پر چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 46 رن بناکر گیندبازوں پر دباؤ بنایا۔ تاہم پانچویں اوور میں ان کے آؤٹ ہونے کے بعد رن بنانے کی رفتار سست پڑ گئی اور نویں اوور تک واریئرز کا اسکور 95 رن پر پانچ وکٹ ہوگیا۔
اس کے بعد اکشے سینی اور شیوم شرما نے چھٹی وکٹ کے لیے 55 رن کی شراکت کرکے اننگز کو سنبھالا۔ سینی نے 40 گیندوں پر 49 رن جبکہ شرما نے 23 گیندوں پر 22 رن بنائے۔ آخرکار واریئرز کی پوری ٹیم 165 رن پر آؤٹ ہوگئی۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پرانی دہلی 6 کی شروعات بھی خراب رہی اور اس کا اسکور 9 رن پر دو وکٹ ہوگیا۔ اس کے بعد انوج راوت اور آرین گور نے شاندار شراکت قائم کرکے میچ کا رخ اپنی ٹیم کے حق میں موڑ دیا۔ راوت نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے واریئرز کے گیندبازوں پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا، جبکہ گور نے دوسرے سرے سے رن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
راوت نے صرف 38 گیندوں پر 92 رن کی طوفانی اننگز کھیلی اور آؤٹر دہلی کے گیندبازی اٹیک کو تہس نہس کردیا۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی گور نے 40 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 57 رن بناکر ٹیم کو باآسانی ہدف تک پہنچا دیا۔ پرانی دہلی 6 نے سات وکٹ باقی رہتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی کوریا کے خلاف سومیت ناگل اور یوکی بھامبری سنبھالیں گے ہندوستانی چیلنج

Next Post

پوڈیل کی جگہ لامیچھانے دوبارہ نیپال کے ون ڈے کپتان مقرر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز نے آئی سی سی کے ون ڈے ورلڈ کپ فارمیٹ میں تبدیلی پر ناراضگی کا اظہار کیا
کھیل

اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز نے آئی سی سی کے ون ڈے ورلڈ کپ فارمیٹ میں تبدیلی پر ناراضگی کا اظہار کیا

2026-08-12
اولمپک کوٹے کے لیے آئی ایف اے ایف فلیگ فٹبال ورلڈ چیمپئن شپ 13 اگست سے ہوگی شروع
کھیل

اولمپک کوٹے کے لیے آئی ایف اے ایف فلیگ فٹبال ورلڈ چیمپئن شپ 13 اگست سے ہوگی شروع

2026-08-12
چوٹوں اور حالیہ ٹیسٹ شکستوں کے درمیان سری لنکا میں ہندوستان کا سخت امتحان
کھیل

چوٹوں اور حالیہ ٹیسٹ شکستوں کے درمیان سری لنکا میں ہندوستان کا سخت امتحان

2026-08-12
کھیل

راشد خان کی شاندار کارکردگی، افغانستان نے ورلڈ کپ میں جگہ بنائی

2026-08-12
کھیل

شنیڈر کو شکست دے کر سویتیک سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

2026-08-12
کھیل

کولمبیا میں زلزلے کے بعد کونمیبول نے لِبرٹادوریس کے میچ ملتوی کردیئے

2026-08-12
کھیل

پوڈیل کی جگہ لامیچھانے دوبارہ نیپال کے ون ڈے کپتان مقرر

2026-08-12
کھیل

جنوبی کوریا کے خلاف سومیت ناگل اور یوکی بھامبری سنبھالیں گے ہندوستانی چیلنج

2026-08-12
Next Post

پوڈیل کی جگہ لامیچھانے دوبارہ نیپال کے ون ڈے کپتان مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.