ہفتہ, اگست 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

5 سال میں 176 شکایات: برطانوی فوجی کالج میں خواتین کیساتھ جنسی زیادتی کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-08
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عراقی گروہ حوثیوں سے ملکر سعودی عرب پر حملوں کی تیاری میں مصروف ہیں: امریکی میڈیا کا دعویٰ

ٹرمپ ایران جنگ کے سبب خطرناک عسکری جال میں پھنس چکے ہیں: امریکی ماہر کا انتباہ

لندن، 7 اگست (یواین آئی) برطانوی فوجی تربیتی کالج کی کم عمر خواتین اہلکاروں کی جانب سے سینئرز پر جنسی زیادتی، ہراسانی اور بدسلوکی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شمالی یارکشائر کے علاقے ہاروگیٹ میں قائم فوجی تربیتی ادارے میں زیرِ تربیت رہنے والی 4 خواتین نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمیں دورانِ تربیت جنسی تشدد اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
فوجی تربیت حاصل کرنے والی خواتین کے مطابق یہ واقعات اس وقت پیش آئے جب ان کی عمریں 17 سال تھیں۔
بی بی سی کے مطابق ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ مجھے کئی ساتھی فوجی اہلکاروں نے کئی گھنٹوں تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد میں نے فوج چھوڑ دی۔متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ ادارے میں خواتین کے خلاف نفرت، جنسی رویوں اور تشدد کا ماحول موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی یارکشائر پولیس کو ایک سال کے دوران اس فوجی کالج سے متعلق جنسی جرائم کی 16 شکایات موصول ہوئیں جن میں جنسی حملے، جاسوسی اور غیر اخلاقی حرکات کے الزامات شامل ہیں۔
برطانوی وزارتِ دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2018ء سے جون 2025ء تک ادارے میں نامناسب جنسی رویوں کی 176 شکایات درج ہوئیں، ان میں 32 الزامات مستقل عملے کے سینئر ارکان جبکہ 144 شکایات زیرِ تربیت نوجوان فوجیوں کے خلاف تھیں۔ایک متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میرے ساتھی فوجیوں نے مجھے ایک کمرے میں بند کر کے میرے ساتھ زبردستی کی اور مجھے کئی گھنٹوں تک قید رکھا۔
ایک اور خاتون کی والدہ نے بتایا کہ میری بیٹی کو کالج میں مسلسل جنسی ہراسانی کا سامنا رہا، یہاں تک کہ کمرے کا تالا خراب ہونے کے باعث رات میں میری بیٹی اپنے کمرے کے دروازے کے سامنے سو کر خود کو محفوظ رکھتی تھی۔
بی بی سی کے مطابق متاثرہ خواتین نے الزام لگایا ہے کہ بعض تربیتی افسران بھی خواتین کے بارے میں تضحیک آمیز اور توہین آمیز زبان استعمال کرتے تھے۔
ان کے مطابق بعض افسران خواتین کی ظاہری شکل کو نمبر دیتے اور نامناسب تبصرے کرتے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 سال کے دوران اس فوجی ادارے کے چند بالغ تربیتی اہلکاروں کو جسمانی اور جنسی تشدد کے مقدمات میں فوجی عدالتوں سے سزائیں بھی مل چکی ہیں۔
اس اسکینڈل کے سامنے آنے پر برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ایما لیویل نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں، اگر ایسا معاملہ کسی اور ادارے میں ہوتا تو اسے بند کر کے مکمل تحقیقات کی جاتیں۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی فوج نے ان تمام الزامات کو انتہائی سنگین اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجرمانہ اور ناقابلِ قبول رویوں کی فوج میں کوئی جگہ نہیں، متاثرہ افراد کی مدد کے لیے اصلاحات کی گئی ہیں اور شکایات کے لیے آزاد نظام موجود ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی فوج میں خواتین کے تحفظ سے متعلق خدشات پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں۔
ایک سرکاری جائزے میں بتایا گیا کہ بڑی تعداد میں خواتین اہلکاروں کو جنسی نوعیت کے نامناسب رویوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اجنکیا رہانے یورپیئن ٹی-20 پریمیئر لیگ میں ایمسٹرڈیم فلیمز کے’ مارکی پلیئر ‘ بن گئے

Next Post

تھائی لینڈ: اسکول میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 7 افراد ہلاک، 15زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عراقی گروہ حوثیوں سے ملکر سعودی عرب پر حملوں کی تیاری میں مصروف ہیں: امریکی میڈیا کا دعویٰ
عالمی خبریں

عراقی گروہ حوثیوں سے ملکر سعودی عرب پر حملوں کی تیاری میں مصروف ہیں: امریکی میڈیا کا دعویٰ

2026-08-08
ٹرمپ ایران جنگ کے سبب خطرناک عسکری جال میں پھنس چکے ہیں: امریکی ماہر کا انتباہ
عالمی خبریں

ٹرمپ ایران جنگ کے سبب خطرناک عسکری جال میں پھنس چکے ہیں: امریکی ماہر کا انتباہ

2026-08-08
عالمی خبریں

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ، جنوبی کوریا اور جاپان کی تشویش میں اضافہ

2026-08-08
عالمی خبریں

97 سالہ برطانوی خاتون نے پھر دنیا کو حیران کر دیا

2026-08-08
ماسکو میں بم دھماکے سے روسی فوج کے دو سینئر جنرل ہلاک
عالمی خبریں

ماسکو میں بم دھماکے سے روسی فوج کے دو سینئر جنرل ہلاک

2026-08-08
امریکہ میں جھگڑے کی آواز آنے پر ملزم نے پڑوسی ماں اور بیٹی کو گھر میں جا کر قتل کر دیا
عالمی خبریں

امریکہ میں جھگڑے کی آواز آنے پر ملزم نے پڑوسی ماں اور بیٹی کو گھر میں جا کر قتل کر دیا

2026-08-08
’ایران رجیم چینج منصوبہ‘ ناکام ہونے پر موساد کے 2 اعلیٰ عہدیدار برطرف
عالمی خبریں

’ایران رجیم چینج منصوبہ‘ ناکام ہونے پر موساد کے 2 اعلیٰ عہدیدار برطرف

2026-08-08
عالمی خبریں

حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، ایک پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی

2026-08-08
Next Post

تھائی لینڈ: اسکول میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 7 افراد ہلاک، 15زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.