منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سارانش جین کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں موقع، جڈیجہ اور بمراہ کی واپسی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-29
in کھیل
A A
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کیا

ٹیرو انڈیا نے ہندوستان میں موئے تھائی کا آغاز کیا

ممبئی، 28 جولائی (یو این آئی) آف اسپن آل راؤنڈر سارانش جین کو پہلی بار ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہیں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی رویندر جڈیجہ اور جسپریت بمراہ کی بھی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، تاہم بمراہ اسی صورت میں کھیل سکیں گے جب انہیں بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے فٹنس کلیئرنس مل جائے گی۔ اسی طرح سائی سدرشن کا انتخاب بھی فٹنس کلیئرنس سے مشروط ہے، جبکہ ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث واشنگٹن سندر پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
واشنگٹن سندر کی انجری کے باعث ہی مدھیہ پردیش کے سارانش جین کے لیے ٹیم میں جگہ بنی۔ 33 سالہ آل راؤنڈر نے حال ہی میں انڈیا اے کے سری لنکا دورے کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے دوسرے چار روزہ میچ میں ناٹ آوٹ 70 رنز بنائے اور سات وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔
فرسٹ کلاس کرکٹ میں سارانش جین اب تک 54 میچوں میں 31.75 کی اوسط سے 2223 رنز بنا چکے ہیں، جبکہ گیندبازی میں 27.30 کی اوسط سے 188 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔
سارانش جین کی طرح سائی سدرشن بھی انڈیا اے کے سری لنکا دورے کا حصہ تھے اور انہوں نے دونوں میچوں میں سنچریاں اسکور کی تھیں۔ اگر انہیں فٹنس کلیئرنس نہیں ملتی تو نمبر تین پر دیودت پڈیکل کو موقع مل سکتا ہے۔
تیز گیندبازی کے شعبے میں بمراہ کے علاوہ محمد سراج، پرسدھ کرشنا اور بغیر کسی بین الاقوامی میچ کا تجربہ رکھنے والے گرنور برار کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
افغانستان کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں سات وکٹیں لینے والے مانو سوتھار نے بھی ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے، تاہم رویندر جڈیجہ کی واپسی کے بعد ہرش دوبے کو ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15 اگست سے گال میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 23 اگست سے کولمبو کے ایس ایس سی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل ہندوستانی ٹیم 7 اگست سے کولمبو میں چار روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔
جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ نومبر میں گھریلو میدان پر 0-2 کی شکست کے بعد موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) سائیکل میں یہ ہندوستان کی پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ اس سے قبل ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کی تھی، جبکہ ویسٹ انڈیز کو گھریلو میدان پر 2-0 سے شکست دی تھی۔ فی الحال ڈبلیو ٹی سی کی پوائنٹس ٹیبل میں ہندوستان پانچویں جبکہ سری لنکا چھٹے نمبر پر ہے۔
سری لنکا دورے کے لیے ہندوستانی ٹیم:
شبھمن گل (کپتان)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہل (نائب کپتان)، سائی سدرشن* ، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دھرو جورل (وکٹ کیپر)، دیودت پڈیکل، رویندر جدیجا، سارانش جین، کلدیپ یادو، مانو سوتھار، جسپریت بمراہ*، محمد سراج، پرسدھ کرشنا، گرنور برار۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیرج چوپڑا کامن ویلتھ گیمز کے چیلنج کے لیے ‘بہترین فارم’ میں

Next Post

ایران کا آبنائے ہرمز پر اکیلے کنٹرول نہیں ہوگا، عمان نے مشترکہ مکینزم کی تجویز پیش کردی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کیا
کھیل

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کیا

2026-09-15
ٹیرو انڈیا نے ہندوستان میں موئے تھائی کا آغاز کیا
کھیل

ٹیرو انڈیا نے ہندوستان میں موئے تھائی کا آغاز کیا

2026-09-15
کھیل

الیگزینڈر زویریو بنے یو ایس اوپن کے نئے بادشاہ

2026-09-15
کھیل

نقوی سے ٹرافی نہ لینے کے فیصلے کی اطلاع اے سی سی کو پہلے ہی دے دی گئی تھی: دیوجیت سیکیا

2026-09-15
کھیل

ٹیم کی فیلڈنگ میں بہتری کی گنجائش ہے: مجمدار

2026-09-15
ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
Next Post
روس نے یوکرین کے سب سے بڑے بحری جہاز کو تباہ کر دیا، فوٹیج جاری

ایران کا آبنائے ہرمز پر اکیلے کنٹرول نہیں ہوگا، عمان نے مشترکہ مکینزم کی تجویز پیش کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.