سرینگر/۲۲جولائی
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ قومی پرچم ہمارے آبا و اجداد کی قربانیوں اور جد وجہد اور نئے بھارت کی امنگوں اور امیدوں کی علامت ہے ۔
سنہا نے تمام شہریوں سے ‘ہر گھر ترنگا’ مہم کو مستحکم کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔
بتادیں کہ۲۲جولائی۱۹۴۷کو قومی ترنگے کو سرکاری طور پر لہرایا گیا تھا۔
لیفٹیننٹ گورنر اسی مناسبت سے جمعے کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا”۲۲جولائی کو ہمارے قومی پرچم کو اپنایا گیا تھا یہ ہمارے آبا و اجداد کی قربانیوں اور جد وجہد اور نئے بھارت کی امنگوں اور امیدوں کی علامت ہے “۔
سنہاکا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا”آئیے ہم اسی جوش و جذبے سے ترنگے کے عزت اور وقار کو بر قرار رکھنے کے لئے عزم کا اعادہ کرتے ہیں“۔
منوج سنہا نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں تمام شہریوں سے ‘ہر گھر ترنگا’ کی تحریک کو مستحکم کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا”میں تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہر گھر ترنگاکی تحریک کو مستحکم کریں آئیے ہم۱۳سے۱۵اگست کے درمیان اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے یا اس کی نمائش کرنے کا عہد کرتے ہیں