اتوار, جون 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

پالی تھین کا استعمال اور ہم!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-21
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سب کچھ مہنگا ہے

ثالثی !

 

تو صاحب کہا جارہا ہے کہ کشمیر ‘ جموں کشمیر میں بھی پالی تھین کے استعمال پر پابندی عائد کی جانی چاہئے اور سو فیصد کی جانی چاہیے …….اللہ میاں کی قسم ہم حیران ہیں ‘ بہت زیادہ حیران   کہ ایسی بات کہی بھی کیسے جا رہی ہے ‘ جو بھی ایسی بات کہہ رہا ہے اس کی ایسی ہمت اور جرأت کہاں کہ وہ ایسی بات کرے کہ ایسی بات کرنا ہمیں زیب نہیں دیتا ہے …….ایسی بات کرنے کا ہمیں کوئی حق نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ایسی باتیں وہاں کی جاتی ہیں ‘ جہاں لوگوں ‘ عام لوگوں میں شعور ہو ‘ جہاں عام لوگ مہذب ہوں اور ہم حلفاً اور پوری ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کہہ رہے ہیں ہم ……. ہم کشمیریوں میں کوئی شعور ہے اور نہ ہم مہذب ہیں ۔سرکار کی تو ہم بات ہی نہیں کریں گے کہ ……. کہ کم بخت اس سے کسی خیر کی امید بھی نہیں ۔ ہم اپنی بات کریں گے اور خود سے پوچھیں گے کہ کیا ہمیں ایسی بات کرنے کا کوئی حق ہے ……. نہیں صاحب بالکل بھی نہیں ہے کہ یہ ہم ہیں جو پالی تھین کا استعمال کرتے ہیں اور سو فیصد کرتے ہیں ۔ یہ ہم ہیں جو اس کے استعمال پر پابندی کو بار بار اور ہر بار ناکام بنا دیتے ہیں اور اس لئے بنادیتے ہیں کیونکہ ہم میں شعور نہیں ہے‘ اس بات کا شعور نہیں ہے کہ ہم یہ کیا کررہے ہیں اور اللہ میاں کی قسم ہم   خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماررہے ہیں ۔سرکار ایک نہیں بلکہ ایک سو بار بھی اگر پالی تھین کے استعمال پر پابندی عائد کرے تو بھی اس کا استعمال رکے گا نہیں کیونکہ ہم اس کا استعمال جاری رکھیں گے اور سو فیصد رکھیں گے ۔ اس لئے صاحب جو کوئی بھی شخص یہ کہہ رہا ہے ‘ یہ مانگ کررہا ہے ……. سرکار سے مانگ کررہا ہے کہ وہ پالی تھین کے استعمال پر پابندی عائد کرے …….حکومت سے ایسی مانگ کرنے سے پہلے اسے لوگوں……. عام لوگوں سے رجوع کرنا چاہئے ‘ ان سے پوچھنا چاہئے کہ ……. کہ کیا وہ اس پابندی کو پابندی سے ماننے اورعملانے کیلئے تیار ہیں ……. اگر ہیں تو بسم اللہ ‘ ورنہ جو کوئی بھی ایسی بات کررہا ہے ……. پالی تھین کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی بات کررہا ہے ‘ اسے اپنا منہ بند رکھنا چاہئے کہ ہمیں ایسی بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’بھارت کی سافٹ پاور کو مضبوط بنانے کی ضرورت‘

Next Post

پلاسٹک آلودگی کے خلاف سنجیدہ اقدام کی ضرورت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

 سب کچھ مہنگا ہے

2026-06-20
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ثالثی !

2026-06-19
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اور نیندیں حرام ہو گئیں!

2026-06-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

کشمیر کا موسم اور سیاستدان

2026-06-14
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ تواللہ میاں بھی نہیں !

2026-06-13
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرکاری نوکری

2026-06-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موبائل فون !

2026-06-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ دہلی ہے دہلی!

2026-06-10
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

پلاسٹک آلودگی کے خلاف سنجیدہ اقدام کی ضرورت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.