ہفتہ, جون 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ثالثی !

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-19
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

چلئے صاحب ایک مسئلہ تو حل ہوگیا …….یا اس مسئلے کے حل کی شروعات ہو گئی ‘ایساہم نہیں کہہ رہے ہیں بلکہ ساری دنیا کہہ رہی ہے …….اس لئے کہہ رہی ہے کہ امریکہ اور ایران میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے اور باتوں کے علاوہ امریکہ اور ایران میں حملے اور جوابی حملے مستقل طور پر رک جائیں گے ۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس مفاہمت تک پہنچنے میں ہمسایہ ملک پاکستان نے ایک کلیدی رول ادا کیا ہے …….یہ بھی ہم نہیں کہہ رہے ہیں ‘ بلکہ ساری دنیا کہہ رہی ہے ……. لیکن یقین کیجئے کہ ساری دنیا کے کہنے کے باوجود بھی ہمیں اس بات پر یقین کرنے کو جی نہیں کررہا ہے کہ بھلا ایسے کیسے ہو سکتا ہے کہ پاکستان ‘ امریکہ اور ایران میں جنگ روکنے اور ان دونوں ممالک میں مفاہمت کرانے میں کامیاب ہوا ہے ……. اس پر ہمیں یقین نہیں آرہاہے ‘ ذہن یہ بات ماننے کو تیار نہیں ہو رہا ہے کہ پاکستان بھی ایک ثالث کا رول ادا کر سکتا ہے ……. کہ اس ملک کے اتنے داخلی مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کیلئے سچ میں کسی ثالث کی ضرورت ہے اور جب آپ سنیں گے کہ اسی ملک نے امریکہ اور ایران میں ثالثی کی تو آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا ۔ اس ملک کا ایک سابق وزیر اعظم دو تین برسوں سے سلاخوں کی پیچھے ہے ‘ اس کی پاکستانی فوج میں کوئی ثالثی نہیں کرا رہا ہے اور پاکستان امریکہ اور ایران میں ثالث کا کردار ادا کررہاہے ۔ افغانستان اور پاکستان میں حالات اس نہج پر پنچ گئے ہیں کہ وقفے وقفے سے ان دونوں کی مشترکہ سرحدیں آگ اگل رہیں ہو تی ہیں ‘ اُسی طرح جس طرح کبھی کبھی ہند پاک سرحدیں آگ اگلتی ہیں اور اس ملک نے امریکہ اور ایران میں ثالثی کی ۔ پہلے بلوچستان ‘پھر خیبر پختونخواہ اور اب مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کیخلاف مزاحمت بڑھتی جا رہی ہے اور یہ ملک امریکہ اور ایران میں ثالثی کررہاہے ۔یہ ملک بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے قرضوں پر چلا رہا ہے ‘ اس کا روم روم قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے ‘ اس کے ہاں ریکارڈ توڑ مہنگائی ہے ‘ غربت ہے‘ بے روز گاری ہے ‘توانائی کا بحران ہے اور یہ امریکہ اور ایران میں ثالثی کررہا ہے ۔یقین نہیں آرہا ہے ‘ اب بھی یقین نہیں آرہا ہے ‘ لیکن چونکہ ہم ٹرمپ کے دور میں رہ رہے ہیں تو صاحب کچھ بھی ممکن ہے ……. یہ بھی امریکہ اور ایران میں پاکستان ثالثی کررہا ہے ۔ ہے نا؟

۔۔۔۔

متعلقہ

اور نیندیں حرام ہو گئیں!

کشمیر کا موسم اور سیاستدان

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امرناتھ یاترا کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ

Next Post

ایشان کشن کی شاندار واپسی، ہندوستان کو مزید فتوحات دلانے کا عزم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اور نیندیں حرام ہو گئیں!

2026-06-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

کشمیر کا موسم اور سیاستدان

2026-06-14
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ تواللہ میاں بھی نہیں !

2026-06-13
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرکاری نوکری

2026-06-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موبائل فون !

2026-06-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ دہلی ہے دہلی!

2026-06-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

 مشکلیں !

2026-06-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

میڈم جی کی’ جائزہ ‘میٹنگ

2026-06-07
Next Post
کشن اور کوہلی کی جارحانہ بلے بازی، ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 227 رن سےشکست دی

ایشان کشن کی شاندار واپسی، ہندوستان کو مزید فتوحات دلانے کا عزم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.