ہفتہ, جون 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ایشان کشن کی شاندار واپسی، ہندوستان کو مزید فتوحات دلانے کا عزم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-19
in کھیل
A A
کشن اور کوہلی کی جارحانہ بلے بازی، ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 227 رن سےشکست دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا گارڈنر اور لچفیلڈ کی چوٹ کے معاملے میں محتاط

ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلیا کو دوہرا جھٹکا

 

نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی): طویل وقفے کے بعد ہندوستانی ون ڈے ٹیم میں واپسی کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے کہا ہے کہ دوبارہ قومی جرسی پہننا ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ اپنی کارکردگی کے ذریعے ہندوستان کو مزید میچ جتوانا چاہتے ہیں۔
لکھنؤ میں افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ایشان کشن نے صرف 79 گیندوں پر 125 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان شبھمن گل نے 154 رنز بنائے۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 224 رنز کی شراکت قائم کر کے ہندوستان کو 402 رنز کے بڑے اسکور تک پہنچایا، جس کے بعد میزبان ٹیم نے 170 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔
میچ کے بعد ایشان کشن نے کہا، ’’کافی عرصے بعد ہندوستانی جرسی پہننا میرے لیے انتہائی فخر کی بات ہے۔ اس باصلاحیت اور متوازن ٹیم کا حصہ بن کر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور میری کوشش ہے کہ اپنی کارکردگی سے ہندوستان کو مزید کامیابیاں دلاؤں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کے طور پر سیکھنے اور بہتر ہونے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا اور وہ ہر موقع پر ٹیم کے لیے بہترین کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
دریں اثنا، نوجوان فاسٹ بولر گُرنور براڑ نے اپنی کامیابی کا سہرا فرسٹ کلاس کرکٹ اور انڈیا اے کے تجربے کو دیا۔ افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 60 رنز دے کر تین وکٹیں لینے والے گُرنور نے کہا کہ ان کی توجہ اپنی طاقت، رفتار اور درست لینتھ پر قائم رہنے پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں کامیابی صرف رفتار سے نہیں بلکہ بہتر منصوبہ بندی، فیلڈ سیٹنگ اور میچ کی صورتحال کے مطابق حکمتِ عملی اپنانے سے ملتی ہے۔ گُرنور نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی دکھا کر ٹیم انڈیا کے لیے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
تین میچوں کی سیریز پہلے ہی ہندوستان کے نام ہو چکی ہے، جبکہ آخری ون ڈے ہفتہ کو چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں افغانستان اپنی ساکھ بچانے کی کوشش کرے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ثالثی !

Next Post

خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا گارڈنر اور لچفیلڈ کی چوٹ کے معاملے میں محتاط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا گارڈنر اور لچفیلڈ کی چوٹ کے معاملے میں محتاط

2026-06-19
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلیا کو دوہرا جھٹکا

2026-06-18
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بنگلہ دیشی گیند بازوں کی بڑی چھلانگ

2026-06-18
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ٹیم انڈیا سیریز پر قبضہ کرنے اترے گی

2026-06-17
بنگلہ دیش نے ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کو پچھاڑا
کھیل

بنگلہ دیش ایک اور اپ سیٹ کے لیے پُرامید، آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز کل سے

2026-06-17
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

بی سی سی آئی آئی پی ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی پر مداخلت نہ کرے

2026-06-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

میرا مقصد صرف سیاست نہیں، ملک میں کھیلوں کا نظام بدلنا ہے: لیئنڈر پیس

2026-06-14
فیفا ورلڈکپ، برازیل نے نئی تاریخ رقم کردی
کھیل

کینیڈا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تاریخی آغاز کے لیے پوری طرح تیار

2026-06-13
Next Post
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا گارڈنر اور لچفیلڈ کی چوٹ کے معاملے میں محتاط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.