اتوار, جون 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ڈی آر ڈی او کو مستقبل کی جنگی ٹیکنالوجی پر دینا چاہیے توجہ: راج ناتھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-14
in قومی خبریں
A A
’کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) سے تحقیق اور ترقی کے ساتھ ساتھ دفاعی آلات کے بڑے پیمانے پر پروڈکشن کے عمل میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید جنگ میں کامیابی یقینی بنانے کے لیے صرف تکنیکی برتری ہی کافی نہیں ہے بلکہ مسلح افواج کے پاس دفاعی آلات بھی وافر تعداد میں ہونے چاہئیں۔ حیدرآباد میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری (ڈی آر ڈی ایل) میں ’ایڈوانسڈ ویپن سسٹم کمپلیکس‘ کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان دفاعی شعبے میں جدید کاری کے ایک اہم دور سے گزر رہا ہے کیونکہ تیزی سے ہوتی تکنیکی ترقی جنگ کی نوعیت کو بدل رہی ہے۔ ملک کے ممتاز ’میزائل کلسٹر‘ کا دورہ کرنے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اس ادارے نے ہندوستان کی تکنیکی عمدگی، سائنسی صلاحیت اور تزویراتی خود مختاری کو مضبوط کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کلسٹر کئی بڑی کامیابیوں میں معاون رہا ہے اور ملک کی سائنسی صلاحیت اور اختراع کی علامت بنا ہوا ہے۔
مسٹر سنگھ نے آپریشن سندور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آکاش میزائل سسٹم اور برہموس جیسے دیسی دفاعی نظاموں نے حقیقی جنگ جیسی صورتحال میں اپنی صلاحیت ثابت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کارکردگی نے عالمی دفاعی ٹیکنالوجی ایکو سسٹم میں مقابلہ کرنے کی ہندوستان کی صلاحیت کو مزید مضبوط کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ”دنیا بھر میں جنگ کی نوعیت تیزی سے بدل رہی ہے۔ درست نشانہ لگانے کی صلاحیت، مربوط فضائی دفاعی نظام، ہائپر سونک ہتھیار، خود مختار پلیٹ فارم، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، الیکٹرانک جنگ اور جدید سینسر ٹیکنالوجیز جدید جنگ کی نوعیت کو نئے سرے سے متعین کر رہی ہیں۔“ وزیر دفاع نے کہا کہ بین الاقوامی ماحول میں غیر یقینی، تصادم اور بدلتے جیو پولیٹیکل مساوات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ایسے میں، ڈی آر ڈی او کا رول صرف تکنیکی تبدیلیوں کے مطابق ڈھلنے تک محدود نہیں ہے، بلکہ اسے مستقبل کے میدان جنگ کی ضروریات کا بھی اندازہ لگانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ”ہمیں نہ صرف موجودہ چیلنجوں کا سامنا کرنا چاہیے، بلکہ مستقبل کی جنگ کی ضروریات کو دھیان میں رکھتے ہوئے آج کام کرنا چاہیے۔“ انہوں نے سائنسدانوں اور محققین سے مستقبل کی ان ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرنے کا مطالبہ کیا جو ہندوستان کو تزویراتی برتری دلا سکیں۔

 

متعلقہ

فرانس، سلوواکیہ کے دوروں سے یورپ اور جی-7 گروپ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے: مودی

این ڈی اے حکومت کے 12 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم نے خواتین کو بااختیار بنانے پر دیا زور

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

واشنگٹن-تہران بات چیت میں "امید” اور "احتیاط” ایک ساتھ جاری

Next Post

فرانس، سلوواکیہ کے دوروں سے یورپ اور جی-7 گروپ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے: مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

فرانس، سلوواکیہ کے دوروں سے یورپ اور جی-7 گروپ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے: مودی

2026-06-14
مغربی ایشیا بحران کا بھارت بھرپور مقابلہ کر رہا ہے:وزیر اعظم
قومی خبریں

این ڈی اے حکومت کے 12 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم نے خواتین کو بااختیار بنانے پر دیا زور

2026-06-13
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے راجیہ سبھا نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف میناکشی نٹراجن کی عرضی کی مسترد، انتخابی عرضی دائر کرنے کی دی چھوٹ

2026-06-13
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

وِکست بھارت کے سفر میں نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے دہلی: ریکھا گپتا

2026-06-13
’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الحال اضافہ نہیں ‘
قومی خبریں

خوراک، ایندھن اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے سے خردہ مہنگائی 3.93 فیصد پر پہنچ گئی

2026-06-13
’کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے جموں کشمیر میں ہاکی کو فروغ ملا‘
اہم ترین

’وکست بھارت کا ہدف اجتماعی ذمہ دار ی‘

2026-06-12
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

مودی کے وزیر اعظم کے طور پر سب سے طویل عرصے تک مسلسل ملک کی خدمت کرنے پر بی جے پی لیڈروں نے مختلف مندروں میں کی پوجا ارچنا

2026-06-11
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

صدر جمہوریہ نے مودی کو سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیر اعظم رہنے پر مبارکباد دی

2026-06-11
Next Post
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘

فرانس، سلوواکیہ کے دوروں سے یورپ اور جی-7 گروپ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے: مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.