جمعہ, اکتوبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

انڈیا اتحاد کی ریلی سے پہلے کھرگے کی رہائش گاہ پر میٹنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-30
in قومی خبریں
A A
انڈیا اتحاد کی ریلی سے پہلے کھرگے کی رہائش گاہ پر میٹنگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ

دہلی میں بچہ مزدوری کے خلاف بڑی کارروائی، 19 بچے آزاد، 9 فیکٹری مالکان گرفتار، متعلقہ فیکٹریاں سیل

نئی دہلی، 29 اکتوبر (یواین آئی) انڈیا اتحاد کی یکم نومبر کو یہاں رام لیلا میدان میں ہونے والی ریلی سے قبل جمعرات کو کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی ایک اہم میٹنگ ہوئی۔
میٹنگ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ‘عوام کی عدالت میں مواخذے’ کے پروگرام کی تیاریوں اور اس کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی مہوا مانجھی، ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن، سماج وادی پارٹی کے ہریندر ملک، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جان بریٹاس اور کانگریس رہنما پون کھیڑا اور منیکم ٹیگور سمیت انڈیا اتحاد کے دیگر رہنما موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق لوک سبھا کی سابق اسپیکر میرا کمار عوامی مواخذے کے پروگرام کی صدارت کریں گی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف عوامی مواخذے کی تجویز پیش کریں گے۔ اس کے بعد انڈیا اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے ایک ایک نمائندہ اپنی بات رکھے گا۔ پروگرام میں گیانیش کمار کے خلاف چارج شیٹ بھی پیش کی جائے گی۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی آخر میں خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس پروگرام میں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) سے متاثرہ افراد کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اسے پارلیمنٹ کی کارروائی کی نقل کے بجائے ایک عوامی پلیٹ فارم پر چیف الیکشن کمشنر کے کام کاج کے حوالے سے جواب دہی طے کرنے کی پہل کے طور پر پیش کرنا چاہتی ہیں۔
میٹنگ کے بعد کانگریس رہنما پون کھیڑا نے کہا کہ گیانیش کمار کے خلاف عوامی مواخذے کے عمل کو آگے بڑھانے کی تیاریاں اچھی طرح جاری ہیں۔ ان کے مطابق انڈیا اتحاد کے تمام رہنماؤں نے اس معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پروگرام کو آگے بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوالمبن-2026 میں دفاعی شعبے میں خود انحصاری اور نئی ٹیکنالوجی پر زور

Next Post

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ میں این آئی ای پی اے کا اہم کردار: پرہلاد جوشی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-30
دہلی میں بچہ مزدوری کے خلاف بڑی کارروائی، 19 بچے آزاد، 9 فیکٹری مالکان گرفتار، متعلقہ فیکٹریاں سیل
قومی خبریں

دہلی میں بچہ مزدوری کے خلاف بڑی کارروائی، 19 بچے آزاد، 9 فیکٹری مالکان گرفتار، متعلقہ فیکٹریاں سیل

2026-10-30
قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ میں این آئی ای پی اے کا اہم کردار: پرہلاد جوشی
قومی خبریں

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ میں این آئی ای پی اے کا اہم کردار: پرہلاد جوشی

2026-10-30
سوالمبن-2026 میں دفاعی شعبے میں خود انحصاری اور نئی ٹیکنالوجی پر زور
قومی خبریں

سوالمبن-2026 میں دفاعی شعبے میں خود انحصاری اور نئی ٹیکنالوجی پر زور

2026-10-30
قومی خبریں

ساحلی علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ

2026-10-30
قومی خبریں

آئی پیک کے احاطے میں تلاشی کا معاملہ: ممتا بنرجی کے خلاف ای ڈی کی عرضی پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

2026-10-30
قومی خبریں

لیفٹیننٹ جنرل شکلا کے نام سے وائرل ویڈیو جعلی: فوج

2026-10-30
رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام
قومی خبریں

رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام

2026-10-28
Next Post
قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ میں این آئی ای پی اے کا اہم کردار: پرہلاد جوشی

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ میں این آئی ای پی اے کا اہم کردار: پرہلاد جوشی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.