منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وِکست بھارت کے سفر میں نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے دہلی: ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-13
in قومی خبریں
A A
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی 17 ستمبر کو یشوبھومی میں سیمی کون انڈیا 2026 کے پانچویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

ڈوٹا کے تین بار صدر رہے آدتیہ نارائن مشرا کی تنظیم کا کانگریس میں ضم

نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا نے کہا ہے کہ جدید انفراسٹرکچر، بہتر کنیکٹیویٹی، عوامی بہبود کی اسکیموں کی توسیع اور وِکست دہلی کے عزم کے ذریعے قومی راجدھانی وِکست بھارت کے سفر میں نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
مرکز میں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر محترمہ گپتا اور دہلی پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر اور مرکزی وزیر مملکت مسٹر ہرش ملہوترا نے جمعہ کو یہاں واقع این ڈی ایم سی کنونشن سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ محترمہ گپتا نے خدمت، گڈ گورننس، غریبوں کی بہبود اور ملک کی تعمیر کے 12 سال کے نام سے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مسٹر مودی نے منتخب وزیراعظم کے طور پر سب سے طویل عرصے تک ملک کی قیادت کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ ان کی قیادت کروڑوں ہندوستانیوں کے لیے اعتماد کی بنیاد بنی ہے۔ غریبوں کو احترام، نوجوانوں کو مواقع، خواتین کو بااختیار بنانا، کسانوں کو سہارا اور متوسط طبقے کو نئی امید دینے والی پالیسیوں نے عوامی بہبود کو حکمرانی کا مرکز بنایا ہے۔ عالمی اسٹیج پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے وقار نے ہر ہندوستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی کی گواہ دہلی بھی بنی ہے۔ جدید انفراسٹرکچر، بہتر کنیکٹیویٹی، عوامی بہبود کی اسکیموں کی توسیع اور وِکست دہلی کے عزم کے ذریعے راجدھانی، وِکست بھارت کے سفر میں نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ محترمہ گپتا نے کہا، ”ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ایسی دور اندیش، حساس اور فیصلہ کن قیادت ملی ہے، جس نے خدمت کو سیاست کا ذریعہ نہیں، بلکہ ملک کی تعمیر کا عزم بنایا۔ وزیراعظم کو دلی مبارکباد۔ ان کی قیادت میں وِکست بھارت کا یہ سفر مسلسل نئی بلندیوں کو چھوتا رہے، یہی دعا ہے۔“
انہوں نے کہا، ”ہم سب جانتے ہیں کہ دفاعی شعبے میں ہندوستان خود انحصاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اتر پردیش اور تمل ناڈو، دونوں ریاستوں میں دفاعی راہداری (ڈیفنس کوریڈور) بنائی گئی ہیں۔ دفاعی پیداوار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے اور ہندوستان کی دفاعی برآمدات اب تک 100 سے زیادہ ممالک تک پہنچ چکی ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے بہت فخر کی بات ہے۔ اسٹارٹ اپ انڈیا نے نوجوانوں کو ایک نیا موقع دیا ہے۔“ وزیر اعلیٰ نے کہا، ”ڈیجیٹل انڈیا دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔ وزیراعظم گرامین ڈیجیٹل ساکشرتا ابھیان کے تحت چھ کروڑ سے زیادہ لوگوں کو بااختیار بنایا گیا اور بھارت نیٹ پروجیکٹ کے ذریعے دو لاکھ سے زیادہ دیہی پنچایتوں کو آپٹیکل فائبر نیٹ ورک سے جوڑا گیا۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی تھی۔“
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کی قیادت میں قومی راجدھانی کی چہار سو ترقی ہوئی ہے۔ سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے۔ موجودہ وقت میں دہلی میٹرو کا نیٹ ورک ملک کا سب سے طویل نیٹ ورک ہے۔ صحت کی خدمات بہتر ہوئی ہیں۔ ریلوے اسٹیشنوں پر ہوائی اڈوں جیسی سہولیات ملنے لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 12 سالوں کی بنیاد، ترقی کو نئی رفتار… اس لیے ملک بولے، بار بار مودی سرکار۔ وہیں، مسٹر ملہوترا نے کہا کہ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس‘ کے منتر کے ساتھ چلنے والی عوامی بہبود کی پالیسیوں نے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لائی ہیں۔ غربت کا خاتمہ، رہائش، صحت، خواتین کو بااختیار بنانا، ڈیجیٹل انقلاب اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں ہونے والے غیر معمولی کام نئے ہندوستان کی مضبوط پہچان بنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ 140 کروڑ ہم وطنوں کے اعتماد، شرکت اور خواہشات سے تیار ہونے والے وِکست اور آتم نربھر بھارت کا فخر سے بھرا سفر ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر لکھے پراسرار نمبر ’8647‘ نے امریکی پولیس اور نیشنل گارڈ کی دوڑیں لگوا دیں

Next Post

سپریم کورٹ نے راجیہ سبھا نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف میناکشی نٹراجن کی عرضی کی مسترد، انتخابی عرضی دائر کرنے کی دی چھوٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’یاتری سفری اخراجات کا کم از کم۱۰فیصد جموں کشمیر کی مقامی مصنوعات پر خرچ کریں‘
قومی خبریں

مودی 17 ستمبر کو یشوبھومی میں سیمی کون انڈیا 2026 کے پانچویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

2026-09-15
ڈوٹا کے تین بار صدر رہے آدتیہ نارائن مشرا کی تنظیم کا کانگریس میں ضم
قومی خبریں

ڈوٹا کے تین بار صدر رہے آدتیہ نارائن مشرا کی تنظیم کا کانگریس میں ضم

2026-09-15
دہلی میٹرو ارپن مراکز نے 41 ٹن سے زیادہ پرانے کپڑے جمع کیے
قومی خبریں

دہلی میٹرو ارپن مراکز نے 41 ٹن سے زیادہ پرانے کپڑے جمع کیے

2026-09-15
امت شاہ 12 اگست کو بھارت منڈپم میں بھارتیہ ویاپار مہوتسو 2026 کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

ہندوستانی زبانوں کے درمیان بات چیت اور قومی اتحاد کی اہم کڑی ہے ہندی: امت شاہ

2026-09-15
قومی خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ہاسٹل میس واقعہ سے متعلقہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی تحقیق اور بڑی سازش کیتفتیش کے لیے کمیٹی تشکیل دی

2026-09-15
قومی خبریں

ڈی یو ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر آدتیہ نارائن مشرا کے کانگریس میں شامل ہونے پر دیویندر نے کیا استقبال

2026-09-15
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
Next Post
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 

سپریم کورٹ نے راجیہ سبھا نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف میناکشی نٹراجن کی عرضی کی مسترد، انتخابی عرضی دائر کرنے کی دی چھوٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.