جمعہ, جولائی 31, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی کی قیادت میں ملک نے ترقی، گڈ گورننس اور خدمت کی نئی جہات قائم کیں : ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-11
in قومی خبریں
A A
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈپارٹمنٹ آف ملٹری میڈیسن’ کا افتتاح کیا

طلبہ کے احتجاج کے معاملہ میں راہل نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، طالب علموں پر نہیں چلائی گئی تھی گولی: بی جے پی

نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک نے گزشتہ 12 برسوں میں ترقی، گڈ گورننس، خدمت اور قومی وقار کی نئی جہات قائم کی ہیں۔
مسٹر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے 12 سال مکمل ہونے کے تاریخی موقع پر وزیر اعلیٰ نے بدھ کو یہاں کشن گنج میں واقع پنجراپول گؤشالا پہنچ کر خصوصی پوجا ارچنا کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور وزیر اعظم کی صحت مند و طویل عمر کے لیے دعا کی اور گؤ سیوا میں بھی حصہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان نے گزشتہ 12 برسوں میں ترقی، گڈ گورننس، خدمت اور قومی وقار کی نئی جہات قائم کی ہیں۔ آج نہ صرف عوامی نمائندے، بلکہ ملک کے کروڑوں شہری وزیر اعظم کے تئیں تشکر کا اظہار کرتے ہوئے بھگوان سے ان کی اچھی صحت کے لیے دعا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریباً ہر اسکیم کے مرکز میں خواتین کو بااختیار بنانے کا جذبہ نظر آتا ہے۔ کروڑوں بیت الخلا کی تعمیر سے خواتین کو وقار ملا، وہیں ’اجولا اسکیم‘ نے ماؤں اور بہنوں کی زندگیوں سے دھوئیں کی پریشانی کو دور کر کے ان کی زندگی کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ ساتھ ہی ’مدرا اسکیم‘، ’پی ایم سواندھی‘ اور ’ڈرون دیدی‘ جیسی دور اندیش پہل کے ذریعے ملک کی لاکھوں خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو انٹرپرینیورشپ اور خود روزگار کے نئے مواقع ملے ہیں۔
محترمہ گپتا نے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی کی طرف سے وہ وزیر اعظم کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مسٹر مودی کی ہنر مند قیادت میں ہندوستان ’ترقی یافتہ ملک‘ بننے کے اپنے ہدف کو جلد حاصل کر لے گا۔ انہوں نے دہرایا کہ وزیر اعظم کے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس‘ کے بنیادی منتر سے ترغیب لے کر دہلی حکومت بھی ’ترقی یافتہ دہلی‘ کے عزم کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے عزم مصمم کے ساتھ مسلسل کام کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ محترمہ گپتا نے وزیر اعظم کی لگن کو سب کے لیے باعث تحریک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی ملک کی خدمت کے لیے وقف کر دی ہے۔ ملک کی خدمت کا طویل ترین دور کار مکمل کرنے کے دوران انہوں نے بغیر کسی چھٹی کے مسلسل قومی مفاد کو اولین ترجیح دی ہے۔ ان کے وژن کی وجہ سے ہی آج ہندوستان عالمی سطح پر ایک مضبوط، خود اعتماد اور فیصلہ کن ملک کے طور پر قائم ہوا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیلی جیلوں میں تشدد کیلئے کتے بھی استعمال کیے گئے: فلسطینی قیدیوں کا انکشافات

Next Post

صدر جمہوریہ نے مودی کو سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیر اعظم رہنے پر مبارکباد دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’فوج کی مشترکہ صلاحیتوں کا مظاہرہ ‘
قومی خبریں

ڈپارٹمنٹ آف ملٹری میڈیسن’ کا افتتاح کیا

2026-07-30
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

طلبہ کے احتجاج کے معاملہ میں راہل نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، طالب علموں پر نہیں چلائی گئی تھی گولی: بی جے پی

2026-07-30
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے اینیمیشن فلم ‘مہا پربھو جگن ناتھ پر روک لگانے سے کیا انکار

2026-07-30
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی جاری
قومی خبریں

لوک سبھا میں منگل کو بھی وقفہ سوالات خلل کا شکار رہا

2026-07-29
’منیر کا پاکستان کو ڈمپر ٹرک سے تشبیہ دینا اسلام آباد کی ناکامی کا اعتراف‘
قومی خبریں

راجناتھ نے کوسٹ گارڈ میں صنفی مساوات اور امدادی رقم سے جڑے دو پالیسی اصلاحات کا آغاز کیا

2026-07-29
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ کا بغیر مجرمانہ ریکارڈ والے طلباء کو رہا کرنے کا حکم

2026-07-29
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

مظاہرین کےخلاف پولیس کی کارروائی نہ رکی تو دوبارہ مظاہرہ کریں گے: سی جے پی

2026-07-28
لداخ احتجاج کے درمیان سونم وانگچک کی این جی او کا فارن فنڈنگ لائسنس منسوخ
قومی خبریں

سو سال بعد بھی اہمیت کا حامل ہے گاندھی کا ستیہ گرہ: سونم وانگچک

2026-07-28
Next Post
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے

صدر جمہوریہ نے مودی کو سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیر اعظم رہنے پر مبارکباد دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.