بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جموں و کشمیر میں امن ہے، جبکہ پی او کے میں لوگ مارے جا رہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-11
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’جموں و کشمیر میں امن ہے، جبکہ پی او کے میں لوگ مارے جا رہے ہیں‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

 عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں‘ کوئی بھی بھارت کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا:سیٹھ

سرینگر؍۱۰ جون

متعلقہ

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

                پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر (پی او کے) میں جاری بے چینی اور احتجاجی واقعات کے درمیان مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نے بدھ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں لوگ امن و سکون کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور خطہ ترقی کر رہا ہے، جبکہ سرحد پار لوگ ہلاک ہو رہے ہیں۔

                سری نگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنجے سیٹھ نے کہا کہ ملک کے شہریوں کو اپنی سلامتی کے حوالے سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی قیادت میں بھارت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

                سیٹھ نے کہا’’ملک کے عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ کوئی بھی بھارت کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا‘‘۔

                وزیر مملکت برائے دفاع حضرت بل درگاہ کے دورے پر آئے تھے، جہاں انہوں نے وزیر اعظم مودی کے اقتدار کے۱۲ سال مکمل ہونے کے موقع پر۱۲ سال بے مثال‘ مہم کے تحت صفائی مہم کا افتتاح کیا۔

                 سیٹھ نے جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ’’دیکھیں یہاں کتنا امن ہے۔ یکم جنوری۲۰۲۵ سے۳۱دسمبر۲۰۲۵تک، پہلگام دہشت گرد حملے کے باوجود‘۱ء۷۷کروڑ سیاح جموں و کشمیر آئے۔ میرا اندازہ ہے کہ۲۰۲۶میں سیاحوں کی تعداد تین کروڑ تک پہنچ جائے گی‘‘۔

                وفاع کے وزیر مملکت نے کہا کہ ملک بھر کے لوگ کشمیر آنے کے لیے پُرجوش ہیں اور اسی لیے وزیر اعظم مودی نے عوام کو بیرونِ ملک سفر کے بجائے کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں کی سیر کرنے کی ترغیب دی ہے۔

                مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے سنجے سیٹھ نے کہا کہ خطے میں جنگ جیسی صورتحال کے باوجود بھارت میں مہنگائی قابو میں ہے اور ضروری اشیا کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی۔

                سیٹھ نے کہا’’ہمارے پاس تیل کے کنویں نہیں ہیں، پھر بھی ایندھن کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوا۔ معمولی اضافہ ضرور ہوا ہے، لیکن ملک میں نہ کوئی خوف ہے اور نہ ہی افراتفری‘‘۔

                وزیر مملکت نے وزیر اعظم مودی کے۱۲سالہ دورِ اقتدار کو ملک کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی نے نہ صرف بھارت بلکہ کشمیر کی تقدیر اور شناخت بھی بدل دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صبح سب سے پہلے انہوں نے شنکراچاریہ مندر میں حاضری دی، صفائی مہم میں حصہ لیا اور بعد ازاں حضرت بل درگاہ میں وزیر اعظم کی صحت، درازیٔ عمر اور ملک کی خوشحالی کے لیے دعا کی۔

                 سیٹھ نے کہا کہ آج پورا ملک وزیر اعظم مودی کی اچھی صحت اور طویل عمر کے لیے دعاگو ہے اور بھارت تیزی سے ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی منوج سنہا کا شری امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ

Next Post

مودی بھارت کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے منتخب وزیراعظم بن گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
اہم ترین

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

2026-09-15
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

2026-09-15
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

برکس اجلاس :’دہشت گردی پر اتفاقِ رائے قابلِ ذکر رہا‘

2026-09-15
’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا جموں و کشمیر کے شعبہ صحت میں اصلاحات کا جائزہ

2026-09-15
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

۲۱ستمبر سے جموں و کشمیر اسمبلی کا۱۰روزہ خزاں اجلاس

2026-09-15
اہم ترین

لداخ میں۱۲۹ جونیئر اسکیل عہدوں  کے لیے بھرتی کے قواعد کا مسودہ منظور

2026-09-15
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

بجبہاڑہ :پولیس افسر کو گاڑی سے  ٹکر مارنے پر پولیس اہلکار گرفتار

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
مودی بھارت کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے منتخب وزیراعظم بن گئے

مودی بھارت کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے منتخب وزیراعظم بن گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.